دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کا فالواپ
لینے اور اُن میں مزید بہتری لانے کے لئے فیصل
آباد، پنجاب کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں پاکستان سطح کے ذمہ داران کی 3 دن پر
مشتمل میٹنگ ہوئی جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین، مختلف ڈیپارٹمنٹس کے نگران،
ڈویژن نگران اور ڈسٹرکٹ نگران سمیت دیگر سطح کے ذمہ دار اسلامی بھائی شریک ہوئے۔
میٹنگ میں خصوصی طور پر دعوتِ اسلامی کی مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری کا بیان ہوا جس میں انہوں
نےوہاں موجود اسلامی بھائیوں کو دورِ حاضر
کے تقاضوں کے مطابق دینی کام کرنے اور ان میں بہتری لانے کا ذہن دیا نیز سابقہ
دینی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے آئندہ کے اہداف بھی طے کئے۔
اس کے علاوہ دیگر مبلغینِ دعوتِ اسلامی نے بھی
سلائیڈ کے ذریعے حاضرین کو دینی و فلاحی کاموں کے متعلق بتایا اور اُن کی جانب سے
ہونے والے سوالات کے جوابات دیئے۔(کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)