دعوت اسلامی کے زیر اہتمام آج مؤرخہ 31جولائی 2024ء بروز جمعرات دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقادکیا جائے گا جن میں اراکین شوریٰ و مبلغینِ دعوتِ اسلامی سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔اجتماعات میں بیانات کے ساتھ ساتھ تلاوت و نعت، ذکر و اذکار، دعا اور صلوۃ و سلام کا سلسلہ ہوگا۔

آج رات مدنی چینل پر براہ راست نشر ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری ٹھاکرہ اسٹیڈیم مانسہرہK.P.K سے سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ کولو روڈ حافظ آباد میں رکن شوریٰ عبد الوہاب عطاری، فیضان اسلام مسجد DHA PH7 کراچی میں رکن شوریٰ حاجی محمد علی عطاری، فیضان رمضان مسجد دہی والا سارا ننکا روڈکولمبو سری لنکا میں رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری اور جامع مسجد فیض مدینہ نیوکراچی کریلا اسٹاپ میں نگران ویلز یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

تمام عاشقانِ رسول سے ہفتہ وار اجتماع میں بھرپور شرکت کی درخواست ہے۔