28 محرم الحرام, 1447 ہجری
چیئرمین سینٹ آف پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر
رہنما سیّد یوسف رضا گیلانی سے ملاقات
Wed, 23 Jul , 2025
13 hours ago
پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے اپنے
وفد کے ہمراہ چیئرمین سینٹ آف پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سیّد یوسف
رضا گیلانی سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران رکنِ شوریٰ نے چیئرمین سینٹ کو دعوتِ
اسلامی کی دینی و فلاحی ایکٹیویٹیز کے
بارے میں اپڈیٹس سے آگاہ کیا اور رواں سال 2025ء میں دعوتِ اسلامی کے تحت ملک
بھر میں اللہ پاک کے آخری نبی، حضور خاتم النبیین، حضرت محمد صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم کے ”1500 سالہ
جشنِ ولادت“ کو بھرپور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منانے کے حوالے سے بریف کیا۔