گزشتہ دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ پروفیشنلز فورم کے زیر اہتمام ساہیوال میں Youth Talks کے عنوان سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر کی مختلف یونیورسٹیز کے اسٹوڈنٹس، فیکلٹی ممبران اور مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے پروفیشنلز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو رہنمائی، حوصلہ افزائی اور عملی زندگی کے لئے تیاری فراہم کرنا تھا۔

پروگرام میں ٹریننگ سیشن کے دوران ہیڈ آف شعبہ پروفیشنلز فورم محمد ثوبان عطاری نے اپنی زندگی کے تجربات، کامیابی کے راز اور مختلف چیلنجز سے نمٹنے کے طریقے شرکا کے ساتھ شیئر کئے جبکہ سامعین نے گفتگو میں گہری دلچسپی لی اور انہیں خوب سراہا۔