حیدرآباد میں نجی بینک کے ریجنل ہیڈ آفس میں پروفیشنل
فورم کے تحت سیشن کا انعقاد
سندھ
کے شہر حیدرآباد میں آٹو بھان روڈ پر قائم ایک نجی بینک کے ریجنل ہیڈ آفس میں
دعوتِ اسلامی کے شعبہ پروفیشنل فورم کے زیر اہتمام ایک سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ اس
سیشن میں بینک کی مختلف برانچز کے منیجرز اور ریجنل ہیڈ آفس کی مینجمنٹ نے شرکت کی۔
دعوتِ
اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد ایاز عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انہوں نے شرکا کو دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش
کیا اور عالمی سطح پر ہونے والے دینی و فلاحی کاموں سے متعلق تفصیل سے آگاہ کیا۔
بیان
کے دوران رکنِ شوریٰ نے شرکا کو نماز کی پابندی، علمِ دین حاصل کرنے، دین کی خدمت
کرنے اور دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے کی ترغیب دی۔ اجتماع کے
اختتام پر خصوصی دعا بھی کروائی گئی۔