ڈھرکی، سندھ کے علاقے عباس ٹاؤن میں ”جامع مسجد
فیضانِ علی مشکل کشاء“کا افتتاح
دعوتِ اسلامی لوگوں کی اصلاح کرنے کے ساتھ ساتھ
انہیں پنج وقتہ نماز کا پابند بنانے اور سنتِ رسول کا عامل بنانے والی عالمی سطح
کی دینی تحریک ہے جس کے تحت مختلف انداز میں خدمتِ دین کا کام کیا جارہا ہے۔
الحمد للہ عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ڈھرکی، سندھ کے علاقے عباس ٹاؤن میں 22 مئی 2025ء کو ایک شاندار مسجد بنام ”جامع مسجد فیضانِ
علی مشکل کشاء“کا افتتاح کیا گیا ۔
اس موقع پر افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں قرب
و جوار کے عاشقانِ رسول، ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی اور طلبۂ کرام سمیت مختلف شعبہ
ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔
تلاوت و نعت سے تقریب کا آغاز کرنے کے بعد مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد علی عطاری کا سنتوں بھرا بیان ہوا جس میں انہوں نے
حاضرین کو دینِ اسلام کی خدمت کرنے اور دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے
کا ذہن دیا۔
آخر میں دعا و صلوٰۃ و سلام پر تقریب کا اختتام
ہوا اور وہاں موجود عاشقانِ رسول نے رکنِ شوریٰ حاجی محمد علی عطاری سے ملاقات بھی
کی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)