22
مئی 2025 کو دعوتِ اسلامی کے فلاحی ادارے فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن (FGRF) اور
ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کورنگی (TMC Korangi) کے
اشتراک سے شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا۔ اس سلسلے میں شارعِ عطارکورنگی میں پودے
لگانے کی ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں دونوں اداروں کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں
نے بھرپور شرکت کی۔
تقریب
کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ اس موقع پر نگران ڈویژن ایسٹ کراچی حاجی
رضا عطاری مدنی، FGRF
کے ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز، ٹاؤن چیئرمین نعیم شیخ، میونسپل کمشنر غلام فرید،
اسسٹنٹ کمشنر محمد حسین کھوسو، مختلف یونین کونسلز کے چیئرمینز، ڈائریکٹرز، دیگر
افسران اور دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران شریک ہوئے۔
نگران
ڈویژن ایسٹ کراچی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ”درخت نہ صرف آلودگی
سے پاک ماحول فراہم کرتے ہیں بلکہ صاف و شفاف آب و ہوا کے لئے بھی ناگزیر ہیں۔
شجرکاری نہ صرف دنیاوی فائدہ دیتی ہے بلکہ اچھی نیتوں کے ساتھ کی جائے تو آخرت میں
بھی باعثِ اجر بن سکتی ہے“۔
تقریب
سے خطاب کرتے ہوئے ٹاؤن چیئرمین نعیم شیخ اور اسسٹنٹ کمشنر محمد حسین کھوسو نے
دعوتِ اسلامی اور FGRF
کی دینی و فلاحی خدمات کو سراہا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ اختتامِ
تقریب پر نگران ڈویژن ایسٹ کراچی، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز (FGRF)،
ٹاؤن چیئرمین، میونسپل کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر نے باہمی طور پر پودا لگا کر شجرکاری
مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ بعد ازاں اجتماعی طور پر دعائے خیر بھی کی گئی۔