اپنے قلم کے ذریعے علمِ دین کا فیضان  پھلانے والی سرزمینِ ہند کی روحانی و علمی شخصیت اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان فاضلِ بریلوی رحمۃُ اللہِ علیہ کے عرس اور استقبالِ ربیع الاول کے سلسلے میں 25 صفر المظفر 1446ھ بمطابق 30 اگست 2024ء کو حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد نمبر 08 میں قائم باغِ مصطفیٰ گراؤنڈ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائے گا۔

اجتماع کا باقاعدہ آغاز بعد نمازِ عشا رات تقریباً 10بجے تلاوتِ قراٰنِ پاک سے کیا جائے گا اور نعت خواں اسلامی بھائی حضور خاتم النبیین حضرت محمد صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی بارگاہِ اقدس میں نذرانۂ عقیدت پیش کریں گے۔

رات تقریباً 10:30 بجے دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری سلمہ الباری عاشقانِ رسول کے درمیان ”سیرتِ اعلیٰ حضرت و استقبالِ ربیع الاول“ کی مناسبت سے سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

واضح رہے 30 اگست 2024ء کو ہونے والا سنتوں بھرا اجتماع مدنی چینل کے ذریعے ملک و بیرونِ ملک براہِ راست (Live) نشر کیا جائے ۔قرب و جوار کے اسلامی بھائی اس اجتماعِ پاک میں شرکت کرکےعلمِ دین سیکھنے کے ساتھ ساتھ اپنی آخرت کے لئے ثواب کا خزانہ بھی حاصل کریں۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


23اگست2024ءبروز جمعۃ المبارک  کو کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی وقار المدینہ عطاری سے وزیراعظم کشمیر چوہدری انوار الحق صاحب کی ملاقات ہوئی ۔

ملاقات میں رکن شوری نے دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی جس پر وزیراعظم کشمیر نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی اس موقع پر شجر کاری بھی کی اور ربیع الاول شریف میں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی وزٹ کی دعوت دی جس پر وزیراعظم کشمیر نے دعوت قبول کی ۔

اس موقع پر وزیر اطلاعات و نشریات اور چیئرمین وزیر اعظم معائنہ و عملدرآمد کمیشن پیر مظہر سعید شاہ صاحب اور نگران مجلس رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی حافظ محمد قربان عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ: محمد عامر عطاری شعبہ رابطہ براۓ شخصیات اسلام آباد،کانٹینٹ: شعیب احمد عطاری) 


عاشقانِ رسول کے دلوں میں خوفِ خدا پیدا کرنے اور عشقِ رسول کا جام پلانے کے لئے دین اسلام کی عالمگیر تحریک دعوت اسلامی کے زیر اہتمام آج مؤرخہ22 اگست 2024ء بروز جمعرات بعد نماز مغرب دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جائے گا جن میں اراکینِ شوریٰ و مبلغین دعوتِ اسلامی سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔تلاوت و نعت سے شروع ہونے والے اجتماع میں اصلاحِ نفس، اصلاح معاشرہ اور دینی معلومات کے موضوعات پر بیانات کئے جاتے ہیں جس کے بعد ذکر و اذکار، رقت انگیز دعا اور صلوۃ و سلام کا سلسلہ ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج رات مدنی چینل پر براہِ راست نشر ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ نزد کامرس کالج شاہراہ ریشم روڈ مانسہرہ سے رکنِ شوریٰ مولانا حاجی محمد اسد عطاری مدنی خصوصی بیان فرمائیں گے۔

اس کے علاوہ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں رکن شوریٰ حاجی منصور عطاری، مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کاہنہ نو لاہور میں رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری، جامع مسجد میمن، میمن نگر 15/Aسوسائٹی کراچی میں حاجی سائیں برکت عطاری، رضائے مصطفٰے مسجد کورنگی نمبر 4 کراچی میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری، جامع مسجد سبحانی سیکٹر 15 اورنگی ٹاؤن کراچی میں حاجی فضیل رضا عطاری، حنفیہ مسجد، مین قائد آباد، مرغی خانہ اسٹاپ، کراچی میں مبلغ دعوتِ اسلامی مولانا محمد رضا عطاری مدنی سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

تمام عاشقانِ رسول سے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔


سندھ کے مشہور صوفی بزرگ حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی رحمۃُ اللہِ علیہ کے عرس کے سلسلے میں گزشتہ رات 18 اگست 2024ء کو فیضانِ مدینہ بھٹ شاہ میں عظیم الشان محفلِ نعت منعقد کی گئی جس میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی اطہر عطاری نے خصوصی بیان کیا۔

اجتماع میں بڑی تعداد میں ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی اور دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

حاجی اطہر عطاری نے بیان کرتے ہوئے حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی رحمۃُ اللہِ علیہ کی سیرت پر روشنی ڈالی اورعاشقانِ رسول کو بزرگانِ دین کی سیرت کو اپنانے، نمازوں کا اہتمام کرنےاور دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا۔

واضح رہے کہ حضرت سیدنا شاہ عبداللطیف بھٹائی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کا شمار بارہویں صدی ہجری کے عظیم صوفی بزرگوں میں ہوتا ہے۔ آپ کی پیدائش 1101ہجری مطابق 1689سن عیسوی میں ہالا حویلی ضلع مٹیاری سندھ پاکستان میں ہوئی۔

آپ رحمۃ اللہ علیہ کو نہ صرف اپنی زبان پر عبور حاصل تھا بلکہ عربی، فارسی، ہندی اور دوسری علاقائی زبانوں میں بھی خاصی دسترس حاصل تھی۔یہی وجہ ہے کہ آپ کے کلام کی اثر آفرینی ہر سننے والے کو مسحور کردیتی ہے ۔

حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی رحمۃ اللہ علیہ نے 63 سال کی عمر میں 14 صفر المظفر 1165سن ہجری مطابق 1752سن عیسوی میں بھٹ شاہ ضلع مٹیاری میں وصال فرمایا اور وہیں آپ کا مزارِ پُرانوار موجود ہے ۔ 


امر بالمعروف و نہی عن المنکر کا پیغام عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی عالمگیر دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام آج مؤرخہ 08 اگست 2024ء  بروز جمعرات بعد نماز مغرب دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جائے گا جن میں اراکینِ شوریٰ و مبلغین دعوتِ اسلامی سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔تلاوت و نعت سے شروع ہونے والے اجتماع میں اصلاحِ نفس، اصلاح معاشرہ اور دینی معلومات کے موضوعات پر بیانات کئے جاتے ہیں جس کے بعد ذکر و اذکار، رقت انگیز دعا اور صلوۃ و سلام کا سلسلہ ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج رات عثمانیہ مسجد عبد اللہ گوٹھ نزد پولیس ٹریننگ سینٹر رزاق آبادمین نیشنل ہائے کراچی سے رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے۔

اس کے علاوہ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں رکن شوریٰ حاجی محمد علی عطاری، نور محل شادی ہال شرقپور شریف میں رکن شوریٰ حاجی منصور عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ G-11اسلام آباد میں رکن شوریٰ مولانا حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی، جامع مسجد محمدیہ حنفیہ سوڈیوال لاہور میں رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری اور مدنی مرکز فیضان مدینہ آفنڈی ٹاؤن حیدر آباد میں مبلغ دعوتِ اسلامی یوسف سلیم عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

تمام عاشقانِ رسول سے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔


قرآن و سنت کی تعلیمات کو دنیا بھر میں عام کرنے والے عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام آج یکم اگست 2024ء  بروز جمعرات بعد نماز مغرب ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جائے گا جن میں اراکینِ شوریٰ و مبلغین دعوتِ اسلامی سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔تلاوت و نعت سے شروع ہونے والے اجتماع میں اصلاحِ نفس، اصلاح معاشرہ اور دینی معلومات کے موضوعات پر بیانات کئے جاتے ہیں جس کے بعد ذکر و اذکار، رقت انگیز دعا اور صلوۃ و سلام کا سلسلہ ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج رات مدنی مرکز فیضان مدینہ جہلم سے مدنی چینل پرLive ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں رکن شوریٰ مولانا حاجی محمد اسد عطاری مدنی خصوصی بیان فرمائیں گے۔

اس کے علاوہ مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد G-11 میں مولانا حاجی عقیل عطاری مدنی، جامع مسجد کلثوم شاہ فیصل کالونی کراچی میں رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری، رضائے مصطفٰے مسجد کورنگی نمبر 4 کراچی میں رکن شوریٰ حاجی محمد اطہر عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری، عالم حیات بینکویٹ ہال کینال روڈ میں رکن شوریٰ حاجی منصور رضا عطاری، جامع مسجد ضلع لکشمی پور رام گنج جنوبی بازار بنگلہ دیش میں رکن شوریٰ عبد المبین عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

تمام عاشقانِ رسول سے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔


گزشتہ روز عالمی مجلسِ مشاورت (دعوتِ اسلامی) کی رکن اسلامی بہن کے شوہر کا انتقال ہو گیا تھا جس کے لئے 18 جولائی 2024ء کو مرحوم کے لئے ایصالِ ثواب کا اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار اور نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن کی آمد ہوئی جبکہ نگرانِ ڈسٹرکٹ اسلامی بہن نے بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کی۔آخر میں صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے اختتامی دعا کروائی اور اسلامی بہنوں نے اُن سے ملاقات بھی کی۔


قرآن و سنت کی تعلیمات کو دنیا بھر میں عام کرنے والے عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے زیر اہتمام آج مؤرخہ 25 جولائی 2024ء  بروز جمعرات بعد نماز مغرب ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جائے گا جن میں اراکینِ شوریٰ و مبلغین دعوتِ اسلامی سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔تلاوت و نعت سے شروع ہونے والے اجتماع میں اصلاحِ نفس، اصلاح معاشرہ اور دینی معلومات کے موضوعات پر بیانات کئے جاتے ہیں جس کے بعد ذکر و اذکار، رقت انگیز دعا اور صلوۃ و سلام کا سلسلہ ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج رات مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اسلام آباد G-11سے مدنی چینل پرLive ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں رکن شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے۔

اس کے علاوہ سبحانی مسجد اورنگی ٹاؤن سیکٹر 15 کراچی میں رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ مانسہرہ میں رکن شوریٰ حاجی منصور عطاری، جامع مسجد محمدی حنفیہ سوڈیوال لاہور میں نگران مجلس شعبہ پروفیشنلز فورم محمد ثوبان عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

تمام عاشقانِ رسول سے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔


کشمیر میں قائم  جامع مسجد صدیقِ اکبر میں دعوتِ اسلامی کے تحت عاشقانِ رسول کے لئے سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں خصوصی طور پر حاجی راجہ داد خان اور چیئرمین محمد ممتاز سمیت کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

تلاوت و نعت کے بعد رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ مولانا حاجی محمد اسد عطاری نے ”ذکرِ اہلبیت “ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو اہلبیتِ اطہار کی فضیلت کے بارے میں بتایا۔

بعدازاں اہلبیتِ اطہار کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی پڑھی گئی اور دعا کروائی گئی جبکہ اسلامی بھائیوں نے حضور سیّد المرسلین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی بارگاہ میں صلوٰۃ و سلام پڑھا۔(رپورٹ: محمد انس عطاری معاون رکن شوری حاجی اسد عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام کھوئی رٹہ کشمیر میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی اور مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

تلاوتِ قراٰن سے اجتماع کا آغاز کیا گیا جس کے بعد نعت خواں اسلامی بھائی نے حضور صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی بارگاہ میں نذرانۂ عقیدت پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔

اس موقع پر دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی محمد اسد عطاری مدنی نے ”ذکرِ اہلبیت“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اہلبیتِ اطہار علیہمُ الرّضوانکی فضیلت بیان کی۔بیان کے اختتام پر دعا کروائی گئی اور صلوٰۃ و سلام پڑھا گیا نیز اجتماع میں شریک اسلامی بھائیوں نے رکنِ شوریٰ سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ: محمد انس عطاری معاون رکن شوری حاجی اسد عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں زیارت معصوم ایبٹ آباد میں 7 دن پر مشتمل فیضانِ نماز کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں گوشت فروش تاجران اور قصاب برادری سمیت دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق کورس کے دوران شرکا اسلامی بھائیوں کو نماز سمیت دیگر فرض علوم کے بارے میں بتایا گیا جبکہ انہوں نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ بھی لیا۔

اسی طرح جنوبی ڈسڑکٹ گوشت فروش کے ذمہ دار غلام یاسین عطاری نے مختلف مواقع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی مختلف امور پر تربیت و رہنمائی کی۔

اس موقع پر نائب صدرسلاٹر ہاؤس، مویشی منڈی کے عاشقانِ رسول اور منٹن و بیف دکانداران سمیت دیگر اسلامی بھائی موجود تھے۔ (رپورٹ: عبدالرؤف عطاری مدنی، شعبہ رابطہ برائےتاجران گوشت فروش ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 3 جولائی 2024ء کو ضلع جھنگ ،فیصل آباد ڈویژن کی سب تحصیل شاہ جیونہ میں ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی ذمہ دار اسلامی بھائی شریک ہوئے۔

مدنی مشورے کی ابتدا میں نگرانِ فیصل آباد ڈویژن مشاورت حاجی محمد سلیم عطاری نے ذمہ داران سے دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہیں محرم الحرام 1446ھ میں علاقے کی ہر ہر مسجد میں شانِ صحابہ و اہلبیت رِضوانُ اللہِ علیہم اجمعین کے حوالے سے اجتماعات منعقد کرنے کا ذہن دیا۔

دورانِ گفتگو حاجی محمد سلیم عطاری نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے بالخصوص ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد بڑھانے کی ترغیب دلائی۔

بعدازاں قربانی کی کھالیں جمع کرنے میں نمایاں کارکردگی کے حامل ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے درمیان تحائف تقسیم کئے گئے۔اس موقع پر نگرانِ جھنگ ڈسٹرکٹ مشاورت، نگرانِ جھنگ تحصیل مشاورت، نگرانِ سب تحصیل شاہ جیونہ اور دیگر ذمہ داران موجود تھے ۔(رپورٹ: محمد عبدالرزاق عطاری شعبہ ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرہ فیصل آباد ڈویژن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)