دعوتِ اسلامی کے تحت ہر ہفتے منعقد ہونے والا سنتوں بھرا اجتماع آج بروز جمعرات  05 جون 2025 کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہوگا۔ اجتماع میں معروف اسلامی اسکالر نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمدعمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے جسےمدنی چینل پربراہِ راست نشر کیا جائیگا۔

اجتماع کا آغاز رات 8 بجے ہوگا جس میں شرکت کے لیے عاشقانِ رسول کی بڑی تعداد کی آمد متوقع ہے۔ اجتماع میں قرآن و سنت کی روشنی میں اصلاحِ اعمال، روحانی تربیت، اور دینی رہنمائی پر مشتمل بیان کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق فیضان اسلام مسجد DHAفیز 7 کراچی میں رکن شوریٰ حاجی محمد علی عطاری، جامع مسجد اقصیٰ شیرانوالہ گیٹ لاہور میں رکن شوریٰ حاجی منصور عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ شاہ رکن عالم کالونی ملتا ن میں رکن شوریٰ قاری سلیم عطاری، جامع مسجد نورانی نشتر اسکوائر ملیر میں رکن شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی ،مدنی مرکز فیضان مدینہ Huxley Street Oldham OL4 5JX میں رکن شوریٰ حاجی خالد عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

دعوتِ اسلامی کی جانب سے تمام عاشقان رسول کو اس روحانی اجتماع میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔