اہلِ  بیتِ اطہار کے گھرانے سے تعلق رکھنے والے کراچی کے مشہور بزرگ حضرت سید عبد اللہ شاہ غازی رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس کے سلسلے میں آج بروز بدھ 18 جون 2025ء کی شب کلفٹن کراچی (مزار شریف کے احاطے میں) میں عظیم الشان ”محفلِ نعت“ کا انعقاد کیا جائے گا جس کا مقصد آپ رحمۃ اللہ علیہ سے محبت و عقیدت کا اظہار کرنا ہے۔

اس عظیم الشان تقریب کا آغاز بعد نمازِ عشا تلاوتِ قراٰن و نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے کیا جائےگا جس کے بعد تقریباً 11:30 PM پر دارالافتاء اہلسنت (دعوتِ اسلامی) کے مفتی شفیق عطاری مدنی سنتوں بھرا بیان کریں گے اور آپ رحمۃ اللہ علیہ کی سیرت و تعلیمات پر روشنی ڈالتے ہوئے آپ رحمۃ اللہ علیہ کی ذاتِ مبارکہ کے دیگر پہلو کو بیان کریں گے۔

معلومات کے مطابق اس تقریب میں علمائے کرام، طلبۂ کرام اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول اور زائرین کی بڑی تعداد شریک ہو گی۔ (کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)