آج ہفتہ وار اجتماع میں حاجی وقار المدینہ عطاری کا
ہونے والا بیان مدنی چینل پر براہ راست نشر کیا جائے گا
دعوتِ
اسلامی کے تحت ہر ہفتے منعقد ہونے والا سنتوں بھرا اجتماع آج بروز جمعرات 03 جولائی 2025ء کوجامع مسجد عمر فاروق چیئرمین کالونی واہ کینٹ
پنجاب میں ہوگا۔ اجتماع میں رکنِ شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری سنتوں بھرا بیان
فرمائیں گے جسےمدنی چینل پربراہِ راست نشر کیا جائیگا۔
اجتماع
کا آغاز رات 8 بجے ہوگا جس میں گردو نواح سے عاشقانِ رسول کی بڑی تعداد شریک ہوگی۔
اجتماع میں قرآن و سنت کی روشنی میں اصلاحِ اعمال، روحانی تربیت، اور دینی رہنمائی
پر مشتمل بیان کیا جائے گا۔
تفصیلات
کے مطابق جامع مسجد سبحانی سیکٹر 15اورنگی ٹاؤن کراچی میں رکن شوریٰ مولانا حاجی
عبد الحبیب عطاری اور جامع مسجد شاہ ابو البرکات مغلپورہ لاہور میں رکن شوریٰ حاجی
یعفور رضا عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
دعوتِ
اسلامی کی جانب سے تمام عاشقان رسول کو اس روحانی اجتماع میں شرکت کی درخواست ہے۔