پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں فیضانِ مدینہ فیصل آباد اور فیصل آباد سٹی کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ  منعقد کیا گیا جس میں مختلف موضوعات پر غور و فکر کیا گیا۔

مدنی مشورے میں نگرانِ پاکستان مشاورت آفس ، نگرانِ فیصل آباد ڈویژن ، نگرانِ شعبہ رابطہ برائے شخصیات، نگرانِ فیصل آباد سٹی، نگرانِ فیڈ بیک ڈیپارٹمنٹ، ایڈمن فیضان مدینہ، ناظمین، فیضانِ مدینہ کے سیکیورٹی ذمہ داران اور نگرانِ سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ سمیت دیگر ذمہ داران شامل تھے۔

مدنی مشورے کے دوران رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ”تیاری و جائزہ“ اور نگران شوریٰ کے دینی کاموں کے متعلق شیڈول کے حوالے سے مفصل گفتگو کی۔

نگران پاکستان مشاورت نے مزید بہتر انداز میں اپنے کام کو سرانجام دینے کے لئے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو مدنی پھولوں سے نوازا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)