آج 29 مئی 2025ء بروز جمعرات رات 8:00 بجے دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع فیض مدینہ مسجد سیکٹر/5 ، B/3 نارتھ کراچی میں منعقد ہوگا۔

اس اجتماع میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی فضیل عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے جسے مدنی چینل پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔ اس بابرکت اجتماع میں تلاوتِ قرآن، نعتِ رسول مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم، ذکرواذکار، رقت انگیز دعا اور صلوٰۃ و سلام جیسے سلسلے شامل ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق مدنی مرکز فیضان مدینہ لاری اڈا بھابھڑا میں رکن شوریٰ مولانا حاجی عقیل عطاری مدنی، رضائے مصطفٰے مسجد کورنگی میں رکنِ شوریٰ مولانا حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی، مدنی مرکز فیضان مدینہ آفندی ٹاؤن حیدر آباد میں رکن شوریٰ حاجی محمد علی عطاری، مدنی مرکز فیضانِ مدینہ شیخوپورہ میں رکنِ شوریٰ حاجی فاروق جیلانی عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ شاہ رکن عالم کالونی ملتان میں رکن شوریٰ حاجی قاری سلیم عطاری، ہسپتال روڈ کلاس والا تحصیل پسرور سیالکوٹ میں رکن شوریٰ حاجی منصور عطاری اور مسجد فیضانِ مدینہ 163 7th avenue Mayfair Johannesburg میں رکن شوریٰ حاجی محمد اطہر عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

گرد و نواح کے تمام عاشقانِ رسول سے اس اجتماع میں شرکت کی درخواست ہے۔