مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں RO پلانٹ کی بریفنگ کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ ہوئی جس میں فیصل آباد
ڈویژن کے مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
اس موقع پر نگرانِ فیصل آباد سٹی مشاورت، جامعۃ
المدینہ و مدرسۃ المدینہ کے ناظمین اور سٹی ذمہ داراسلامی بھائی موجود تھے۔ مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہدعطاری نے دعوتِ اسلامی
کے مختلف اداروں میں RO پلانٹ لگانے کی اہمیت اور اس کی ضرورت سے
آگاہ کیا تاکہ دعوتِ اسلامی کے مختلف اداروں میں بالخصوص جامعۃالمدینہ و مدرسۃالمدینہ میں طلبہ کو صحت مند اور صاف پانی فراہم کیا جا سکے۔
آخر میں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے
اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل کا حل بتایا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ
پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)