9
ستمبر 2025ء کو دعوتِ اسلامی کے زیر
اہتمام نیشنل ایگریکلچر ریسرچ سینٹراسلام آباد میں 1500 واں جشنِ ولادت مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے موقع
پر سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا
جس میں ادارے کے عہدیداران اور ممبران سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات شریک ہوئیں۔
مرکزی
مجلس شوریٰ دعوتِ اسلامی کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے ”سیرت النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم “کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ بیان میں نگرانِ شوریٰ نے شرکا کو سنت نبوی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے مطابق
زندگی گزارنے، ہر حال میں اللہ کا شکر ادا کرنےاور دینی خدمات میں اپنا تعاون پیش
کرنے کی ترغیب دلائی۔
اس
موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری، اراکین شوریٰ حاجی وقار
المدینہ عطاری، حاجی محمد اسلم عطاری، عبد الوہاب عطاری اور نگران پروفیشنلز فورم
محمد ثوبان عطاری بھی موجود تھے۔ آخر میں
صلوۃ و سلام اور دعا کا سلسلہ ہوا۔