دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام کامسیٹس یونیورسٹی وہاڑی کیمپس پنجاب میں 1500 واں جشنِ ولادت مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے موقع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں یونیورسٹی کے پرنسپل، پروفیسرز، عہدیداران، ممبران اور اسٹوڈنٹس سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

سیمینار میں مرکزی مجلس شوریٰ دعوتِ اسلامی کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے آقا کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سیرت پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے، دوسروں کے ساتھ حُسنِ سلوک کرنے، اپنی مصروفیت سے دینی خدمت کے لئے وقت نکالنے اور دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے کا ذہن دیا۔

اس موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری، اراکین شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری، عبد الوہاب عطاری اور حاجی محمد اسلم عطاری بھی موجود تھے۔ سیمینار میں یونیورسٹی کی جانب سے نگرانِ شوریٰ کو شیلڈ بھی پیش کی گئی جبکہ صلوۃ و سلام اور دعا پر اجتماع کا اختتام ہوا۔

پروگرام کے بعد نگرانِ شوریٰ نے یونیورسٹی کی انتظامیہ کے ساتھ مل کر ادارے کے احاطے میں شجرکرتے ہوئے پودے لگائے۔