عالمی سطح کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے تحت 19 ستمبر 2025ء کو  ڈیفنس ٹاؤن فیز 8، کراچی کے مقامی بینکوئٹ میں 1500 ویں جشن ولادت کی خوشی میں ”عظیم الشان اجتماع میلاد“ کا اہتمام کیا گیا۔

معلومات کے مطابق بڑی تعداد میں ڈیفنس کی مقامی، شہر کی سیاسی ، سماجی و مذہبی کاروباری شخصیات اور یوٹیوبرز سمیت دعوت اسلامی کے ذمہ داران نے اس اجتماعِ پاک میں شرکت کی ۔

تلاوتِ قراٰن سے اجتماعِ میلاد کا آغاز کیا گیا جس کے بعد نعت خواں اسلامی بھائیوں نے پیارے آقا، مکی مدنی مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی بارگاہِ اقدس میں نذرانۂ عقیدت پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔

تلاوت و نعت کے بعد دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے ”اسوہ ٔحسنہ اور حقوق العباد“ کے موضوع پر بیان کیا اور حاضرین کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک رہنے کی ترغیب دلائی ۔اختتام پر رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے تمام مسلمانوں بالخصوص پاکستان کی ملکی سلامتی کے لئے دعا کروائی۔ (رپورٹ: محمد حماد رضا عطاری رکن ٹاؤن مشاورت ڈیفنس ڈویژن ساؤتھ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)