18
جنوری 2025ء کی شب عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ”اجتماع ختم بخاری
شریف“ کا سلسلہ ہوا جس میں بخاری شریف کی آخری حدیث پڑھی گئی۔
اجتماع
ختم بخاری شریف میں کراچی کے مختلف علاقوں
میں قائم دورۃ الحدیث شریف کی پانچوں کلاسز کے تمام
طلبۂ کرام براہِ راست فیضانِ مدینہ میں آکر اور پاکستان کے دیگر مقام
پر طلبہ و طالبات بذریعہ مدنی چینل شریک ہوئے۔ اس کے علاوہ جامعۃ المدینہ بوائز کے
اساتذۂ کرام، مختلف شہروں کے عاشقانِ رسول اور مفتیانِ کرام بھی موجود تھے۔
اجتماع
میں شیخ طریقت امیر اہلسنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے بخاری
شریف کی اہمیت و فضیلت بیان کی اور طلبۂ کرام کی تربیت فرماتے ہوئے ارشاد فرمایا
کہ دینی کاموں میں ہمیشہ بڑھ چڑھ حصہ لیں، عجز و انکساری اختیار کریں اور زیادہ سے
زیادہ مطالعہ کرکے علمِ دین سیکھیں۔امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے مزید کہا کہ
جب بھی کبھی شریعت اور حق کی بات ہوتو بغیر ضد کے اُسے سر خم کر کے تسلیم کرلینا چاہیئے کیونکہ ضد
سے انسان تباہ و برباد ہوجاتا ہے۔امیر اہلسنت کی جانب سے طلبۂ کرام کو درسِ نظامی
سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد 12
ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب بھی دلائی گئی۔
اجتماع
بخاری شریف میں شیخ طریقت امیر اہلسنت دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی اجازت سے استاذ الحدیث
مفتی محمد حسان عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ
العالی نے “بخاری شریف“ کی آخری حدیث پڑھی
اور ترجمہ کیا جبکہ امیر اہلسنت دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے شارح بخاری مفتی شریف
الحق امجدی رحمۃُ اللہِ علیہ کی
متعلقہ حدیث کے متعلق تشریح بیان کی۔
وعظ و نصیحت اور بخاری شریف کی آخری حدیث پڑھنے کے بعد آخر
میں صلوۃ و سلام اور دعا سلسلہ ہوا۔