فیضان مدینہ  فیصل آباد میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے پاکستان مشاورت آفس کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ فرمایا۔

پاکستان مشاورت آفس نگران حاجی عمر عطاری مدنی ، نگران مجلس مدنی قافلہ حاجی شکور عطاری اور پاکستان مشاورت آفس میں کام کرنے والے شعبہ جات کے نگران اور ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

نگران پاکستان مشاورت نے اسلامی بھائیوں کو قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا نیز دعوت اسلامی میں استقامت کے ساتھ کام کرنے اور 12 دینی کاموں میں حصہ لیتے رہنے کے بارے میں ذہن دیا ۔

جب کہ نگران مجلس مدنی قافلہ حاجی شکور عطاری نے اسلامی بھائیوں کو 3 دن، ایک ماہ اور 12 ماہ کے لئے راہِ خدا میں سفر کرنے کی تر غیب دلائی جس پر انہوں نے اپنے عزم کا اظہار کیا۔

آخر میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمدشاہد عطاری نے رکن شوریٰ حاجی محمد اطہر عطاری کے والد صاحب کے ایصال کے لئے فاتحہ پڑھی

اور دعائے مغفرت فرمائی ۔(رپورٹ:عبد الخالق عطاری ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )


دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی کی والدہ محترمہ علالت کے بعد 18 جنوری 2024ء کی رات لاہور، پنجاب میں انتقال کر گئیں۔

تفصیلات کے مطابق مرحومہ کی نمازِ جنازہ نشاط کالونی لاہو ر کینٹ پنجاب میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری نے پڑھائی اور دعائے مغفرت کروائی۔

مرحومہ کی نمازِ جنازہ میں رکنِ شوریٰ مولانا حاجی محمد شاہد عطاری مدنی کے اہلِ خانہ، رشتہ دار، دوست و احباب، علاقہ مکین اوررکنِ شوریٰ حاجی منصور عطاری سمیت دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے اسلامی بھائی کثیر تعداد میں موجود تھے۔

مرحومہ کو مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا جبکہ وہاں موجود اسلامی بھائیوں نے فاتحہ خوانی اور سورۂ یاسین شریف کی تلاوت کی نیز رکنِ شوریٰ حاجی محمد شاہد عطاری مدنی اور رکنِ شورٰی حاجی منصور عطاری نے مرحومہ کے لئے ایصالِ ثواب کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی۔بعدازاں مرحومہ کی قبر پر تلقین کی گئی اور مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اذان دی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دنیا  بھر میں دینی کام کرنے والی سنتوں بھری تحریک دعوت اسلامی کے تحت 14 جنوری 2024ء کو ٹاؤن میر شیر محمد ٹالپر کی فیضان اولیا مسجد

میں مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں ٹاؤن و یوسی نگران اور ٹاؤن کے نئے پرانے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نواب شاہ ڈویژن نگران سید دانش عطاری نے 12 دینی کاموں کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی اور 12 دینی کاموں کی تقرریاں پوری کیں۔ (رپورٹ:فرحان عطاری ڈویژن ذمہ دار ڈونیشن بکس، کانٹینٹ:رمضان رضا مدنی عطاری )


15 جنوری 2024ء کو مؤمن آباد اورنگی ٹاؤن سیکٹر F/4 کراچی میں ایصال ثواب اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں ذمہ داران اور مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔

اجتماع کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک و نعت رسول مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے ہوا۔بعدازاں مبلغِ دعوتِ اسلامی مولانا غیاث الدین عطاری مدنی نے ”ایصال ثواب“ کے موضوع پر بیان کیا اور شرکا کو اپنے والدین میں سے جو انتقال کر ہیں اُن کی قبر پر جانے کا ذہن دیا نیز دعوتِ اسلامی کے 12دینی کاموں میں بالخصوص ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع اور مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

آخر میں مولانا غیاث الدین عطاری مدنی نے حاضرین و اہل علاقہ کے مرحومین کے لئے ایصال ثواب کیا اور دعائے مغفرت کروائی۔بعدازاں تمام اسلامی بھائیوں نے حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہ میں صلوٰۃ و سلام کا نذرانہ پیش کیا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا مدنی عطاری )


میرپورخاص میں شعبہ مدنی چینل عام کریں مجلس کے ذمہ دار ساجد رضا عطاری کے والد کے انتقال پر رکن شوری قاری حاجی  ایاز عطاری نے ان کے گھر جاکر لواحقین سے تعزیت کی ۔

اس موقع پر رکنِ شوریٰ نے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے ان کو صبر کی تلقین کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے مدنی قافلے میں سفر کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

آخر میں رکنِ شوریٰ نے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کروائی ۔ دوران ملاقات نگران ڈویژن مشاورت اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری) 


رکنِ شوریٰ قاری ایاز عطاری کی  8جنوری 2024ء بروز پیر سکھر سفرکے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق وفاقی وزیر برائے آبی وسائل خورشید احمد شاہ سے ملاقات ہوئی ۔

دورانِ گفتگو رکن ِ شوریٰ نے انہیں دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا اور شعبہ FGRFکے تحت ہونے والے فلاحی اور خیر خواہی کے کاموں سے اپڈیٹ کیا ۔اختتام پر رکن شوری نے انہیں کتاب ”فرض علوم سیکھیں“ تحفے میں پیش کی۔

اس موقع پر انٹیرئیر سندھ سے معاون صوبائی نگران محمدعرفات عطاری،ڈویژن نگران محمد فہیم عطاری اور رابطہ برائے شخصیات کے ڈویژن ذمہ دار محمد بلال عطاری بھی موجودتھے۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


مسلمانوں کو علم دین کی روشنی سے منور کرنے  اور اُن کے عقائد و اعمال کی اصلاح کرنے والی عاشقانِ رسول کی عالمگیر تحریک دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام مؤرخہ 18جنوری 2024ء بروز جمعرات دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جائے گا جن میں اراکین شوریٰ و مبلغین دعوتِ اسلامی مختلف مقامات پر سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مدنی چینل پر براہِ راست نشر ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے شیخ الحدیث والتفسیرمفتی محمد قاسم  عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

اس کے علاوہ سیون سیز مارکی جڑانوالہ سے نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری، جامع مسجد گلزار مدینہ سیکٹر 4D،سرجانی ٹاؤن، کراچی سے رکن شوریٰ و نگران کراچی حاجی محمد فضیل عطاری،فیضان مدینہ محبوب ٹاؤن چونگی نمبر7 اوکاڑاسے رکن شوریٰ حاجی رفیع عطاری،مدینہ مسجد پنجابی کلب،کھارادر کراچی سے رکن شوری مولانا حاجی عقیل عطاری مدنی، مرکزی جامع مسجد عثمانیہ (مین نیشنل ہائی وے) سے رکن شوری حاجی محمد برکت علی عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ العطار ٹاؤن میر پور خاص سے رکن شوری مولانا ابو ماجد حاجی محمد شاہد عطاری مدنی سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

تمام عاشقانِ رسول سے اپنے علاقوں میں ہونے والے قریبی ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔


پچھلے  دنوں یوسی ڈونگیاں کے گاؤں لورائے میں محمد عرفان کے والد مرحوم اور بالخصوص خلیفہ اوّل سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کے ایصال ثواب کے سلسلے میں اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی عاشقانِ رسول و ذمہ داران نے شرکت کی ۔

اجتماع کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک و نعت رسول مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے ہوا ۔ بعد ازاں تحصیل ذمہ دار محمد اعظم عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کواپنی زندگی کے شب و روز صحابہ ٔ کرام کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے گزارنے کا ذہن دیا نیز ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت بھی دی ۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


رجب المرجب  کی آمد ہوتے ہی دعوت اسلامی کے دینی ماحول میں نیکیوں کا جذبہ مزید بڑھ جاتا ہے۔اس حوالے سے 8 جنوری 2024ء کو نگران ڈسٹرکٹ مشاورت حاجی سید فضیل عطاری نے ملیر ڈسٹرکٹ 2 کے شعبہ آئمہ مساجد ،شعبہ نیک اعمال اور شعبہ ہفتہ وار اجتماع کے ڈسٹرکٹ و ٹاؤن ذمہ دران کا مدنی مشورہ لیا۔

مدنی مشورے میں سید فضیل عطاری نے شعبے کے سابقہ دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف پیش کئے نیز ماہ ِہفتہ وار اجتماع کا جائزہ اور اس کو برقرار رکھنے کا ذہن دیا ۔

علاوہ ازیں زیادہ سے زیادہ افراد کومدنی قافلوں میں سفر کروانے اور ایک دن راہ خدا میں گزارنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے جبکہ رجب المرجب میں سحری اجتماع اور روزہ رکھنے /رکھوانے کے حوالے سے تحریک چلانے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: محمد شفیق عطاری، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )


فرمانِ امیر اہلِ سنت دامت برکاتہم العالیہ : پوچھ گچھ دینی کاموں کی جان ہے۔اس سلسلے میں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول میں وقتاً فوقتاً مدنی مشوروں کا اہتمام ہوتا ہے ۔

اسی سلسلہ میں دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام گلشنِ اقبال ٹاؤن میں 2گلستان جوہر کےذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران ڈویژن مشاورت رضا مدنی عطاری نے ذمہ داران کو مزید بہتر انداز میں 12 دینی کام کرنے کے انداز پر رہنمائی کی اور اس پر آئندہ کارآمد مدنی پھول دیئے نیز تقرری کے حوالے سے اہداف دیئے۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )


7 جنوری 2024 ء  بروز اتوار مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد پنجاب میں پاکستان سطح کا مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستان سطح پر نیو سوسائٹی کے تحت مختلف شعبوں کے ذمہ داران، صوبائی ذمہ داران ، نیو سوسائٹی مجلس کے صوبہ پنجاب کے ڈویژن اورمیٹروپولیٹن کے ذمہ داران نے شرکت کی ۔

٭ابتداءً نگران مجلس حاجی غلام الیاس عطاری نے پیشگی و عملی شیڈول، ماہانہ شعبہ کارکردگی مع انٹری،سروے کارکردگی مع انٹری،طے شدہ ہفتہ وار کارکردگیاں، ہفتہ وار اجتماع، مدنی مذاکرہ اور ہفتہ وار رسالہ کارکردگی کے حوالے سے تربیت کی نیز ان کا فالواپ کرنے کے حوالے سے بھی مدنی پھول اور اہداف دیئے۔ساتھ ہی تقرری کی تفصیل،نیو سیٹ اپ کا نفاذ،خود کفالت اور مختلف ایونٹس (رمضان عطیات،اعتکاف،خالی پلاٹس پر نماز تراویح و عید کے جائے نماز ) کے حوالےسے مدنی پھول فراہم کئے۔

٭بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت و رکن شوریٰ حاجی محمد شاہد عطاری نے وقت عطا فرمایا جس میں شرکائے مشورہ کو مختلف معاملات میں تربیت فرمائی۔

٭اختتام پر رکن شوریٰ حاجی محمد علی عطاری کی بھی آن لائن شرکت ہوئی اور انھوں نے بھی ذمہ داران کی تربیت فرمائی۔(رپورٹ: آفس ذمہ دار شعبہ نیو سوسائٹی ڈپارٹمنٹ پاکستان محمد کاشف عطاری ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )


سلطان الہند  حضرت خواجہ مُعینُ الدِّین سیّدحَسَن چشتی اَجمیری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی (خواجہ غریبِ نواز)ہند کی سرزمین میں اسلام کا پرچم بلند کرنے، لوگوں کے عقائد و نظریات کی حفاظت کرنے اور لاکھوں لوگوں کو دامنِ اسلام سے وابستہ کرنے والی روحانی شخصیت ہیں۔آپ رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس کے سلسلے میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام 13 جنوری 2024ء سے رجب شریف کی چھٹی رات تک عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مذاکروں کا انعقاد کیا جائے گا۔

مدنی مذاکروں کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق روزانہ رات تقریباً 9 بجے تلاوتِ قراٰن اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم سے کیا جائے گا جس کے بعد امیرِا ہلِ سنت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہمدنی مذاکروں میں شریک عاشقانِ رسول کو مدنی پھولوں سے نوازیں گے۔

معلومات کے مطابق روزانہ مدنی مذاکرے کے شروع میں جلوسِ غریبِ نواز نکالاجائے گا جبکہ روزانہ مدنی مذاکرے کے اختتام پر خلیفۂ امیرِ اہلِ سنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی عاشقانِ رسول سے عام ملاقات فرمائیں گے۔ (کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)