صوبہ پنجاب کے علاقے واہگہ ٹاؤن لاہور میں عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ روز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اجتماع کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلامِ پاک سے ہوا اور نعتِ خواں اسلامی بھائی نے پیارے آقا، مکی مدنی مصطفیٰ، حضور خاتم النبیین حضرت محمد صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی بارگاہِ اقدس میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔

نعت شریف کے بعد مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری کا سنتوں بھرا بیان ہوا جس میں انہوں نے حاضرین کی دینی، اخلاقی اور تنظیمی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں دینی و فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد ابوبکر عطاری معاون رکنِ شوری حاجی یعفور رضا عطاری ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)