7 رجب المرجب, 1446 ہجری
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
5 جنوری 2025ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بہاولپور میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا
جس میں بہاولپور ڈویژن کے ڈسٹرکٹ و تحصیل نگران اسی طرح شعبہ گھریلو صدقہ بکس،
شعبہ عطیات بکس، شعبہ فنانس، شعبہ عشر، شعبہ ڈونیشن سیل، شعبہ پراپرٹی اینڈ کنسٹرکشن اور شعبہ کورسز کے ڈویژن ذمہ داران نے شرکت کی۔
معلومات کے مطابق نگرانِ بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر
حافظ عبد الرؤف عطاری نے رمضانُ المبارک
عطیات کے لئے شخصیات سے ملاقات کرنےاور 12 دینی کاموں کو بڑھانے کا ذہن دیا۔
اس کے علاوہ نگرانِ بہاولپور ڈویژن نے ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماع کو مضبوط کرنےاور ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی تقرری کے حوالے سے
رہنمائی کی جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی
اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔