آج ذہنی آزمائش سیزن 16 گرینڈ فائنل کا اسٹیج پاک چائنہ فرینڈ شپ سینٹراسلام
آباد میں سجے گا
ذہنی
آزمائش سیزن 16 کا گرینڈ فائنل (Grand
Final) آج رات پاک
چائنہ فرینڈ شپ سینٹراسلام آباد میں منعقد ہوگا
تفصیلات
کے مطابق مدنی چینل کا مقبول عام سلسلہ ذہنی آزمائش سیزن16کا سفر 20 اکتوبر 2024ء سے جاری تھا جس میں پاکستان کے مختلف شہروں کی ٹیمیں
مقابلے میں حصہ لے رہی تھیں۔شاندار مقابلے کے بعد آج رات گرینڈ فائنل ہونے جارہا
ہےجس میں یہ فیصلہ ہوگا کہ سیزن 16 کا ٹائٹل کس ٹیم نے اپنے نام کرلیا۔ذہنی آزمائش
سیزن 16 کے 20اکتوبر سے 17دسمبر 2024ء تک 30 Episode ہوچکے ہیں۔
آج
رات9:00بجے سیزن 16 کا 31 واں اور آخری
مقابلہ پاکستان کے دار الحکومت اسلام آبادکے
پاک چائنہ فرینڈ شپ سینٹر میں منعقد ہونے جارہا ہے۔ سیمی فائنل میں مقابلے بعدگرینڈ
فائنل ڈیرہ اللہ یار اور منڈی بہاؤالدین کی ٹیموں کے درمیان ہوگا۔جیتنے والی ٹیم
کو انعامات سے بھی نوازا جائے گا۔
گردو
نواح کے عاشقان رسول سے اس پروگرام میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔