7 اکتوبر 2024ء کو پاکستان کے صوبہ سندھ میں  دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے سکھر ڈویژن میں ایک اسلامی بھائی کی رہائش گاہ پر مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں سکھر ڈویژن کے ذمہ داران، ڈسٹرکٹ ، تحصیل و ٹاون نگران ، خیر پور میرس ڈسٹرکٹ کے شعبہ ذمہ داران، گھوٹکی اور سکھر ڈسٹرکٹ کے ذمہ داران، شعبہ جات کے ڈسٹرکٹ ذمہ داران اور گمبٹ تحصیل کے یوسی نگران اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق مدنی مشورے کے دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اسلامی بھائیوں کے درمیان بیان کیا جس میں انہوں نے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔

بعدازاں ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی جانب سے مختلف سوالات ہوئے جس کے نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے جوابات دیئے اور اختتامی دعا کروائی جبکہ اسلامی بھائیوں نے نگرانِ پاکستان مشاورت سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)