دعوتِ اسلامی عالمِ دنیا میں اسلامی پرچم بلند
کرنے، علمِ دین کا فیضان لوگوں میں عام کرنے اور اسلام کا پیغام دنیا کے کونے کونے
میں پہنچانے والی عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک ہےجس کے تحت وقتاً فوقتاً علمِ دین
کی مجالس منعقد ہوتی رہتی ہے۔
اسی سلسلے میں 19 ستمبر 2024ء بروز جمعرات دعوتِ اسلامی کے
زیرِ اہتمام پاکستان سمیت دنیا بھر کے مختلف مقامات پر ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماعات کا انعقاد کیا جائے گاجن میں تلاوت و نعت اور مبلغینِ دعوتِ اسلامی کے
سنتوں بھرے بیانات ہوں گے۔
معلومات کے مطابق آج مدنی چینل پر دعوتِ اسلامی
کے تحت ہونے والا ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع مرکزی عید گاہ مظفر آباد (کشمیر ) سے براہِ راست(Live) دکھایا جائے گا جس کا آغاز رات تقریباً 8:00 بجے تلاوتِ
قراٰنِ پاک و نعتِ مصطفی صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم سے کیا جائے گا جبکہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
اس کے
علاوہ جامع مسجد فیضانِ جیلان بلاک 8 کلفٹن، کراچی میں(رات
تقریباً 8:30 بجے) رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری، مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ شاہ رکنِ عالم کالونی نزد انصاری چوک ملتان میں(بعد نمازِ
مغرب) رکنِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی،صحرائے
مدینہ ٹول پلازہ کراچی میں (بعد نمازِ مغرب) رکنِ شوریٰ حاجی محمد علی عطاری، واہگہ ٹاؤن الحفیظ گارڈن جی ٹی روڈ
لاہور میں رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری، مانجھند، ڈسٹرکٹ جامشورو میں رکنِ
شوریٰ حاجی فاروق جیلانی عطاری، مدنی مرکز فیضانِ مدینہ پاکپتن میں حاجی
منصور عطاری، مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جی الیون میں رکنِ شوریٰ عبدالوہاب
عطاری اور مدنی مرکز فیضانِ مدینہ گلگت میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد بغداد
عطاری سنتوں بھرے بیانات کریں گے۔تمام عاشقانِ رسول اپنے اپنے شہروں میں ہونے
والے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرکے علمِ دینِ حاصل
کریں اور اپنی آخرت کے لئے نیکیوں کا ذخیرہ اکٹھا کریں۔