گوجرانوالہ پولیس لائن میں ”میلاد اجتماع“ کا انعقاد، کثیر آفیسرز کی شرکت
گوجرانوالہ پولیس لائن میں دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام 26 ستمبر 2024ء کو ”میلاد
اجتماع“ کا انعقاد کیا گیا جس میں پولیس آفیسرز، ایلیٹ فورس، ڈولفن آفیسرز اور
دیگر جوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
اجتماع کے آغاز میں تلاوتِ قراٰن کی گئی اور نعت
خواں اسلامی بھائی نے پیارے آقا مکی مدنی
مصطفیٰ حضور خاتم النبیین صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم کی بارگاہ میں نعت
شریف کا نذرانہ پیش کیا۔
تلاوت و نعت کے بعد دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے ”شانِ مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم“
کے موضوع پر بیان کیا اور وہاں موجود آفیسرز کو سیرتِ مصطفیٰ اپنانے اور رزقِ حلال
کمانے سمیت ایمانداری کے ساتھ ڈیوٹی سرانجام دینے کا ذہن دیا۔
رکنِ شوریٰ نے دورانِ بیان حاضرین کو امن کے
قیام اور منشیات کے خاتمے کے لئے بھرپور کوشش کرنے کے حوالے سے مدنی پھولوں سے
نوازا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)