22ستمبر 2024ء، اسلام
آباد میں نگران شوریٰ کا بزنس کمیونٹی کے درمیان میں خصوصی بیان
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا
حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی اِن دِنوں پنجاب کے دورے پر ہیں جہاں آپ دعوتِ
اسلامی کے تحت ہونے والے اجتماعات میں بیانات فرمارہے ہیں، ذمہ داران کے مدنی
مشوروں میں مدنی پھول دینے کے ساتھ ساتھ شخصیات سے ملاقاتیں بھی آپ کے شیڈول میں شامل
ہیں۔
اسی سلسلے میں 22 ستمبر 2024ء کو اسلام آباد میں بزنس کمیونٹی کے درمیان مقامی بینکوئٹ
میں ایک عظیم الشان اجتماع منعقد کیا گیا جس میں خصوصی طور پر نگرانِ شوریٰ نے
بیان فرمایا اور عاشقانِ رسول کو دینِ اسلام کی تعلیمات بیان کرتے ہوئے نمازوں کا
اہتمام کرتے رہنے اور نیک کام کرتے رہنے کا ذہن دیا۔
اس موقع پر نگرانِ پاکستان انتظامی کابینہ حاجی
محمد شاہد عطاری ، نگرانِ پنجاب حاجی اسلم عطاری، رکنِ شوریٰ حاجی وقارالمدینہ
عطاری سمیت بڑی تعداد میں بزنس مینز، دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران اور دیگر عاشقانِ
رسول موجود تھے۔