ماہِ ستمبر 2024ء میں پروفیشنل اسلامی بھائیوں
کے لئے”Grand Congregation“ کا انعقاد ہوگا
لوگوں کو دینِ اسلام کی طرف راغب کرنے ، علمِ
دین سکھانے اور انہیں اسلامی تعلیمات کے بارے میں رہنمائی دینے والی عالمی سطح کی
دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ماہِ ستمبر 2024ء میں پروفیشنل اسلامی
بھائیوں کے لئے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 2 دن پر مشتمل ”Grand Congregation“ ہونے جارہا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق” Grand Congregation“ کا آغاز 28 ستمبر 2024ء بروز
ہفتہ نمازِ ظہر سے29 ستمبر 2024ء بروز اتوار نمازِ عصر تک ہو گا
جس میں پروفیشنل اسلامی بھائیوں کے لئے مختلف سیشنز انعقاد کیا جائے گا ۔
دورانِ سیشنز نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد
عمران عطاری، رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری، مفتیانِ کرام اور مبلغینِ
دعوتِ اسلامی کےسنتوں بھرے بیانات ہوں گے جبکہ خصوصی طور پر شیخِ طریقت،
امیرِ اَہلِ سنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّاؔر
قادری رضوی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ مدنی مذاکرہ بھی
فرمائیں گے۔
ان سیشنزمیں نگرانِ شوریٰ، رکنِ شوریٰ، مفتیانِ
کرام اور مبلغینِ دعوتِ اسلامی کے بیانات کی تفصیل درج ذیل ہے:
”1st Day“٭دوپہر 3:00
سے 4:00 بجے تک پروفیشنلز میں مبلغِ دعوتِ اسلامی مولانا مہروز عطاری مدنی سنتوں
بھرا بیان کریں گے٭ 4:00 سے 5:00 بجے تک دارالافتاء اہلسنت کے مفتی شفیق عطاری
پروفیشنلز کی رہنمائی کریں گے٭ نمازِعصر تا نمازِ مغرب کے درمیان مبلغِ دعوتِ
اسلامی مولانا سیّد ثاقب عطاری مدنی کا بیان
ہوگا٭ پہلے دن کے آخری میں مدنی مذاکرے کا انعقاد ہوگا جس میں امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ اسلامی بھائیوں کی جانب سے ہونے والے مختلف سوالات کے جوابات ارشاد فرمائیں
گےاور اُن کی دینی، اخلاقی اعتبار سے تربیت کریں گے۔