سندھ میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں
کا جائزہ لینے کے لئے گزشتہ روز دادو سٹی میں حیدرآباد ڈویژن کےذمہ دار اسلامی
بھائیوں کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں مختلف سطح کے ذمہ داران شریک ہوئے ۔
تفصیلات کے مطابق اس میٹنگ میں ڈویژن ذمہ داران،
ڈسٹرکٹ، تحصیل و ٹاون نگران، دادو ڈسٹرکٹ کے شعبہ ذمہ داران، تمام ڈسٹرکٹ (دادو ڈسٹرکٹ کے علاوہ)کے
شعبہ جات (مدنی قافلہ، اصلاح اعمال، مدرسۃ المدینہ بالغان،
ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکره، مدنی کورسز ) کے اسلامی بھائی اور دادو سٹی کے یوسی نگران موجود تھے۔
اس موقع مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بھائیوں سے گفتگو کرتے ہوئےدینی کاموں
کی اجمالی کارکردگی کا جائزہ لیا۔
اس کے علاوہ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے
دینی کاموں سے متعلق مختلف سوالات کئے جس
کے انہیں تسلی بخش جوابات دیئے گئے نیز اسلامی بھائیوں نے نگرانِ پاکستان مشاورت
سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ
پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)