اولیائے کرام رحمۃ اللہ علیہم کی
شان و عظمت لوگوں کے دلوں میں اجاگر کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام 29 ستمبر 2024ء بروز اتوار کی شب عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ”محفلِ
بغداد “کا انعقاد کیا گیا۔
اس ”محفلِ بغداد “میں خصوصی شرکت شیخِ
طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد
الیاس عطّاؔر قادری رضوی دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہکی ہوئی جبکہ نگرانِ شوریٰ
مولانا حاجی محمد عمروان عطاری، مرکزی مجلسِ شوریٰ کےداراکین، مبلغینِ دعوتِ
اسلامی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول بھی موجود تھے۔
تلاوتِ قراٰنِ پاک سے محفل کا آغاز ہوا اور نعت
خواں اسلامی بھائیوں نے مدینے کے تاجدار، دوعالم کے مالک و مختار، حضور خاتم
النبیین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی بارگاہِ اقدس میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا۔
”محفلِ بغداد “میں شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت، بانیِ
دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نےاسلامی
بھائیوں کو مدنی پھولوں سے نوازتے ہوئے فرمایا:کہ اولیائے کرام رحمۃ
اللہ علیہم کی صحبت بڑی اہمیت
رکھتی ہے، مزارات پر حاضری دینا یقیناً اولیاء اللہ کی صحبت حاصل کرنا ہے، بزرگانِ دین کا احترام کریں گے
تو برکتیں ملیں گی۔
اس دوران نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران
عطاری نے ”محفلِ بغداد “ میں سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انہوں نے بغداد
شریف کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے پیرانِ پیر غوثِ اعظم دستگیر شیخ عبد القادر جیلانی
رحمۃ
اللہ علیہ کی شان و عظمت بیان کی۔