29 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
کشمیر میں قائم
جامع مسجد صدیقِ اکبر میں دعوتِ اسلامی کے تحت عاشقانِ رسول کے لئے سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں خصوصی طور
پر حاجی راجہ داد خان اور چیئرمین محمد ممتاز سمیت کثیر اسلامی بھائیوں نے
شرکت کی۔
تلاوت و نعت کے بعد رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ
مولانا حاجی محمد اسد عطاری نے ”ذکرِ اہلبیت “ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا
اور وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو اہلبیتِ اطہار کی فضیلت کے بارے میں بتایا۔