18 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے
زیرِ اہتمام کھوئی رٹہ کشمیر میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ
دارانِ دعوتِ اسلامی اور مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
تلاوتِ قراٰن سے اجتماع کا آغاز کیا گیا جس کے
بعد نعت خواں اسلامی بھائی نے حضور صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم کی بارگاہ میں
نذرانۂ عقیدت پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔
اس موقع پر دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے رکن مولانا حاجی محمد اسد عطاری مدنی نے ”ذکرِ اہلبیت“ کے موضوع پر بیان کرتے
ہوئے اہلبیتِ اطہار علیہمُ الرّضوانکی فضیلت بیان کی۔بیان کے اختتام پر دعا کروائی
گئی اور صلوٰۃ و سلام پڑھا گیا نیز اجتماع
میں شریک اسلامی بھائیوں نے رکنِ شوریٰ سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ: محمد انس عطاری معاون رکن شوری حاجی اسد عطاری، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)