رکن شوری حاجی وقار المدینہ عطاری سے وزیراعظم کشمیر
چوہدری انوار الحق صاحب کی ملاقات
23اگست2024ءبروز جمعۃ المبارک کو کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی وقار
المدینہ عطاری سے وزیراعظم کشمیر چوہدری انوار الحق صاحب کی ملاقات ہوئی ۔
ملاقات میں رکن شوری نے دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے حوالے
سے بریفنگ دی جس پر وزیراعظم کشمیر نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین
دہانی کروائی اس موقع پر شجر کاری بھی کی اور ربیع الاول شریف میں عالمی مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ کراچی وزٹ کی دعوت دی جس پر وزیراعظم کشمیر نے دعوت قبول کی ۔
اس موقع پر وزیر اطلاعات و نشریات اور چیئرمین وزیر اعظم معائنہ و عملدرآمد کمیشن پیر مظہر سعید شاہ صاحب
اور نگران مجلس رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی حافظ محمد قربان عطاری بھی موجود
تھے۔(رپورٹ: محمد عامر عطاری شعبہ رابطہ براۓ شخصیات اسلام
آباد،کانٹینٹ: شعیب احمد عطاری)