آج مدنی چینل پر ہفتہ وار اجتماع میں رکن شوریٰ
حاجی اسدعطاری مدنی سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے
عاشقانِ
رسول کے دلوں میں خوفِ خدا پیدا کرنے اور عشقِ رسول کا جام پلانے کے لئے دین اسلام
کی عالمگیر تحریک دعوت اسلامی کے زیر اہتمام آج مؤرخہ22 اگست 2024ء بروز جمعرات بعد
نماز مغرب دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جائے گا جن میں
اراکینِ شوریٰ و مبلغین دعوتِ اسلامی سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔تلاوت و نعت سے
شروع ہونے والے اجتماع میں اصلاحِ نفس، اصلاح معاشرہ اور دینی معلومات کے موضوعات
پر بیانات کئے جاتے ہیں جس کے بعد ذکر و اذکار، رقت انگیز دعا اور صلوۃ و سلام کا
سلسلہ ہوتا ہے۔
تفصیلات
کے مطابق آج رات مدنی چینل پر براہِ راست نشر ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ نزد کامرس کالج شاہراہ ریشم روڈ مانسہرہ سے رکنِ شوریٰ مولانا حاجی
محمد اسد عطاری مدنی خصوصی بیان فرمائیں گے۔
اس کے
علاوہ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد
الحبیب عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں رکن شوریٰ حاجی
منصور عطاری، مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کاہنہ نو لاہور میں رکن شوریٰ حاجی
یعفور رضا عطاری، جامع مسجد میمن، میمن نگر 15/Aسوسائٹی کراچی میں حاجی
سائیں برکت عطاری، رضائے مصطفٰے مسجد کورنگی نمبر 4 کراچی میں رکنِ شوریٰ حاجی
محمد امین عطاری، جامع مسجد سبحانی سیکٹر 15 اورنگی ٹاؤن کراچی میں حاجی
فضیل رضا عطاری، حنفیہ مسجد، مین قائد آباد، مرغی خانہ اسٹاپ، کراچی میں مبلغ
دعوتِ اسلامی مولانا محمد رضا عطاری مدنی سنتوں بھرا بیان فرمائیں
گے۔
تمام
عاشقانِ رسول سے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔