آج مدنی چینل پر ہفتہ وار اجتماع میں رکن شوریٰ
حاجی اظہر عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے
قرآن
و سنت کی تعلیمات کو دنیا بھر میں عام کرنے والے عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام آج مؤرخہ 25 جولائی 2024ء بروز جمعرات بعد نماز مغرب ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا
جائے گا جن میں اراکینِ شوریٰ و مبلغین دعوتِ اسلامی سنتوں بھرے بیانات فرمائیں
گے۔تلاوت و نعت سے شروع ہونے والے اجتماع میں اصلاحِ نفس، اصلاح معاشرہ اور دینی
معلومات کے موضوعات پر بیانات کئے جاتے ہیں جس کے بعد ذکر و اذکار، رقت انگیز دعا
اور صلوۃ و سلام کا سلسلہ ہوتا ہے۔
تفصیلات
کے مطابق آج رات مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اسلام آباد G-11سے
مدنی چینل پرLive ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں رکن شوریٰ حاجی
محمد اظہر عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے۔
اس کے
علاوہ سبحانی مسجد اورنگی ٹاؤن سیکٹر 15 کراچی میں رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد
الحبیب عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ مانسہرہ میں رکن شوریٰ حاجی منصور عطاری، جامع
مسجد محمدی حنفیہ سوڈیوال لاہور میں نگران مجلس شعبہ پروفیشنلز فورم محمد ثوبان عطاری
سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
تمام
عاشقانِ رسول سے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔