27 جمادی الاخر, 1446 ہجری
عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 3 جولائی
2024ء کو ضلع جھنگ ،فیصل آباد ڈویژن کی سب تحصیل شاہ جیونہ میں ہونے والے دینی
کاموں کے سلسلے میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی ذمہ دار اسلامی
بھائی شریک ہوئے۔
مدنی مشورے کی ابتدا میں نگرانِ فیصل آباد ڈویژن مشاورت
حاجی محمد سلیم عطاری نے ذمہ داران سے دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہیں
محرم الحرام 1446ھ میں علاقے کی ہر ہر مسجد میں شانِ صحابہ و اہلبیت رِضوانُ
اللہِ علیہم اجمعین کے حوالے سے اجتماعات منعقد کرنے کا ذہن دیا۔
دورانِ گفتگو حاجی محمد سلیم عطاری نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے
بالخصوص ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد بڑھانے کی ترغیب دلائی۔