حیدرآباد
میں جامعۃ المدینہ کے ناظمین و اساتذہ اور مدرسۃ المدینہ کے ناظمین کا مدنی مشورہ
23
ستمبر 2023ء بروز ہفتہ حیدرآباد سٹی میں
مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعۃ المدینہ کے ناظمین و اساتذہ اور مدرسۃ
المدینہ کے ناظمین نے شرکت کی ۔
مدنی مشورے میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ
کے رکن حاجی قاری محمد ایاز عطاری نے جامعات المدینہ و مدارس المدینہ کی سجاوٹ کرنے، اجتماع ِ میلاد اور جلوس
میلاد میں طلبہ کو اپنے سرپرستوں کے ساتھ شرکت کروانے کے حوالے سے ذہن دیا نیزماہ ربیع الاول کے مدنی قافلوں میں سفر کرنے کے بارے میں مدنی پھول دیئے اور اکتوبر 2023ء میں ہونے والی ٹیلی تھون مہم کے اہداف۔ مزید اس موقع پر حیدرآباد
سٹی نگران حاجی محمد سہیل عطاری نے بھی شرکا کی تربیت کی ۔(
کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
12 ربیع الاول کو جشن ولادتِ مصطفٰے کی خوشی
کے موقع پر کراچی میں جلوس میلاد کا انعقاد کیا جائے گا
اللہ
پاک کے آخری نبی، سید الانبیاء ، شفیع الامّت، حضرت محمد مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا یومِ
ولادت دھوم دھام سے منانے کے لئے دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح اس سال
بھی کراچی میں مرکزی جلوس میلاد کا انعقاد کیا جائے گا۔
جلوس
کا آغاز 12 ربیع الاول 1445ھ بمطابق 29 ستمبر 2023ء بعد نمازِ جمعہ عالمی مدنی
مرکز فیضان مدینہ کراچی سے ہوگا جس میں ہزاروں عاشقانِ رسول ”مرحبا یا مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم“ کی
صدائیں لگاتے اور نعت شریف کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے شریک ہوں گے۔
خاص عید میلاد النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے دن عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ
کراچی میں جمعہ کی نماز 2:45 جبکہ عصر کی نماز 5:45 پر ادا کی جائے گی۔ بعد نماز
مغرب سنتوں بھرا بیان ہوگا، اس کے بعد جلوس میلاد میں شریک عاشقان رسول کے لئے
لنگر میلاد کا اہتمام ہوگا۔
تمام
عاشقان رسول سے جشن ولادت مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم
منانے کے لئے جلوس میلاد میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔
ستلج بوائز اسکول (ستلج فٹ
بال گراؤنڈ) اوکاڑہ میں ہفتہ واراجتماع کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے تحت اوکاڑہ میں قائم گورنمنٹ ستلج بوائز اسکول (ستلج فٹ بال گراؤنڈ) میں
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا
گیا جس میں اوکاڑہ سٹی اور اطراف سے کثیر
عاشقانِ رسول نے شرکت کی جن میں جامعۃ المدینہ و مدرسۃ المدینہ بوائز کے طلبۂ
کرام و اساتذۂ کرام سمیت دیگر اسلامی بھائی شامل تھے۔
اجتماع کے آغاز میں تلاوتِ قراٰن اور نعتِ رسول
مقبول صلی
اللہ علیہ و سلم پڑھی گئی جبکہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی و
نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ”بی بی آمنہ رضی
اللہ عنہ کے مشاہدات“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔
نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے
آقا کریم صلی
اللہ علیہ و سلم کی ولادت کے وقت
ہونے والی برکات کے بارے میں شرکا کو بتایا نیز عاشقانِ رسول کو حضور صلی اللہ
علیہ وسلم کا میلاد منانے، مخلوقِ خدا سےاخلاص کے ساتھ پیش آنے کا ذہن دیا۔
دورانِ بیان نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد
شاہد عطاری نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس
پرانہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔اس کے علاوہ ذکر اللہ کیا گیا اورصلوٰۃ سلام پڑھا گیا۔
اجتماع کے اختتام پر شرکا اسلامی بھائیوں نے
نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری سے ملاقات کی۔( رپورٹ: عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ
پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
اسلام آباد سے کراچی جانے والی میلاد ایکسپریس میں اسلامی
بھائیوں کا اراکین شوریٰ کےساتھ سفر
عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں ربیع الاول کے مدنی مذاکروں میں شرکت کے لئے اسلام آباد سے کراچی روانہ ہونے والی میلاد ایکسپریس میں
عاشقانِ رسول نے رکن شوریٰ حاجی وقارُ المدینہ عطاری اور رکن شوریٰ حاجی بغداد رضا
عطاری کی ہمراہی میں سفر کیا۔
دورانِ
سفر اسلامی بھائیوں نے جماعت سے نماز ادا کی جبکہ اراکین شوریٰ نے دورانِ سفر سنتیں
اور آداب سکھائے نیز عاشقان رسول سے ملاقات بھی فرمائی۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
پچھلے
دنوں دعوت اسلامی کے زیرِاہتمام نگران
پاکستان مشاورت و رکنِ شوریٰ حاجی محمد
شاہد عطاری نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ ڈی ایس پی اسپیشل برانچ قیصر امین بٹ کے گھر ان سے ملاقات کی ۔
جہاں نگران
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں بتایا نیز
نیکی کرنے اور نیکی کے کاموں میں حصہ لیتے رہنے کے بارے میں ذہن بھی دیا جس پر قیصر امین بٹ نے خدماتِ دعوت اسلامی کو سراہتے ہوئے اچھے
خیالات کااظہار کیا۔
نگران
پاکستان مشاورت نے آخر میں دعائے خیر و برکت بھی کروائی جبکہ اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
اس ہفتے مدنی چینل پر ہفتہ وار اجتماع میں رکن
شوریٰ حاجی اسد عطاری بیان فرمائیں گے
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 21 ستمبر 2023ء کو دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماعات کا انعقاد کیا جائے گا جن میں اراکین شوریٰ و مبلغین دعوتِ اسلامی سنتوں
بھرے بیانات فرمائیں گے۔ اجتماع کا اختتام ذکرو درود، رقت انگیز دعا اورصلوٰۃ و
سلام پر ہوگا۔
تفصیلات
کے مطابق مدنی چینل پر براہ راست نشر ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں تندوری
ریسٹورنٹ مین شاہراہِ ریشم نزدمری بائی پاس حویلیاں (ضلع ایبٹ
آباد)
سے مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن مولانا حاجی محمد اسد عطاری مدنی سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
اس کے
علاوہ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں رکن شوریٰ حاجی فضیل عطاری، ستلج فٹ بال گراؤنڈ اوکاڑہ میں نگران
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری، فیض مدینہ مسجد کریلا اسٹاپ نارتھ کراچی میں
رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ آفندی ٹاؤن حیدر آباد میں
رکن شوریٰ حاجی یعفوررضا عطاری، حنفیہ مسجد مین قائد آبادمرغی خانہ اسٹاپ میں رکن
شوریٰ مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی، میمن مسجد میمن نگر کراچی میں رکن شوریٰ
حاجی محمد اطہر عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد میں رکن شوریٰ حاجی وقار
المدینہ عطاری اور مدنی مرکز فیضان مدینہ
کاہنہ نو لاہور میں نگران مجلس پروفیشنلز فورم محمد ثوبان عطاری سنتوں بھرا بیان
فرمائیں گے۔
تمام
عاشقان رسول سے اپنے اپنے علاقے میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی
درخواست ہے۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ پروفیشنلز فورم کےزیر اہتمام 19 ستمبر 2023ء کو سافٹ ویئر ہاوس
لاہور میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں C.O.O
اور دیگر آئی ٹی پروفیشنلز نے شرکت کی۔
نگران
مجلس پروفیشنلز فورم محمد ثوبان عطاری نے”Cinnova &
surface solutions “ کے موضوع پر
سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو آمد مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی خوشی میں آقا کریم صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سیرت کو اپنانے اور سنت کے مطابق زندگی گزارنے
کی ترغیب دلائی۔
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 14 ستمبر 2023ء کو مرے کالج گراؤنڈ سیالکوٹ میں ہفتہ وار
سنتوں بھرا اجتماع و دستار فضیلت اجتماع
کا انعقاد کیا گیا جس میں علمائے کرام، مختلف سیاسی و سماجی شخصیات، والدین و
سرپرست اور جامعۃ المدینہ کے طلبہ و اساتذہ کرام سمیت ناظمین نے شرکت کی۔
نگران
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ”آمد
مصطفٰے مرحبا مرحبا“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور فارغ التحصیل ہونے
والے علمائے کرام کو درسِ نظامی مکمل کرنے پر مبارکبار دی۔
آخر میں
اراکین شوریٰ اور سینئر اساتذۂ کرام نے
مرکزی جامعۃ المدینہ سیالکوٹ سے درسِ نظامی (عالم کورس) مکمل
کرنے والے70علمائے کرام کے سروں پر دستار سجایا اور انہیں مبارکباد دیتے ہوئے
دعاؤں سے نوازا۔ (رپورٹ:
عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت)
دعوت اسلامی
کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ماہ ربیع الاول کی مناسبت سے مدنی
مذاکروں کا سلسلہ جاری ہےجس میں وقتاً فوقتاً پاکستان کے مختلف شہروں سے ہزاروں
عاشقان رسول شریک ہورہے ہیں۔
اسی
طرح سینکڑوں اسلامی بھائی رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری کے ساتھ بذریعہ اسپیشل
ٹرین ”میلادایکسپریس دعوتِ اسلامی“لاہور سے روانہ ہوکر16 ستمبر 2023ء کو کراچی پہنچے۔ لاہور سے آئے ہوئے عاشقان رسول مدنی
مذاکروں میں شریک ہوکر امیر اہلسنت دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے مدنی پھولوں سے فیض یاب ہورہے ہیں۔
عمر نعیم کے والد مرحوم کی نماز جنازہ رکن شوریٰ
حاجی وقار المدینہ عطاری کی امامت میں ادا کی گئی
شعبہ
نیو سائٹیز ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد سٹی کے ذمہ دار محمد نعمان عطاری کے سسر اور عمر
نعیم صاحب کے والد محترم رضائے الٰہی سے
انتقال کرگئے۔
مرحوم
کی جنازہ 11/Hقبرستان اسلام آبادمیں ادا کی
گئی جس میں مرحول کے اہل خانہ، اعزا ء و اقرباء شریک ہوئے۔ نماز جنازہ رکن شوریٰ
حاجی وقار المدینہ عطاری کی امامت میں ادا کی گئی۔
نماز
جنازہ سے قبل رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری ”فکر قبر و آخرت“ کے موضوع
پر گفتگو کی اور انہیں آخرت کی تیاری کرنے کے لئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے
وابستہ ہونے کا ذہن دیا۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز کے زیر اہتمام عرسِ اعلیٰ حضرت کے موقع پر 11
ستمبر 2023ء کو محبوب گراؤنڈ لطیف آباد حیدر آباد میں دستارِ فضیلت اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں
علمائے کرام، مختلف سیاسی و سماجی شخصیات، والدین و سرپرست اور جامعۃ المدینہ کے
طلبہ و اساتذہ کرام سمیت ناظمین نے شرکت کی۔
رکن
شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے ”علم و
علما کی فضیلت“ پر سنتوں بھرا بیان کیا اور فارغ التحصیل ہونے والے علمائے
کرام کو درسِ نظامی مکمل کرنے پر مبارکبار دی۔
آخر میں
رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری اور سینئر اساتذۂ کرام نے مرکزی جامعۃ المدینہ حیدر
آباد سے درسِ نظامی (عالم کورس) مکمل کرنے والےعلمائے کرام کے
سروں پر دستار سجایا اور انہیں مبارکباد دیتے ہوئے دعاؤں سے نوازا۔
یومِ اعلیٰ حضرت کے موقع پر اسلام آباد میں دستار
فضیلت اجتماع کا انعقاد
دعوت
اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز کے زیر اہتمام عرسِ اعلیٰ حضرت کے موقع پر 11
ستمبر 2023ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد میں دستار فضیلت اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں علمائے کرام، مختلف سیاسی و سماجی شخصیات، والدین و سرپرست
اور جامعۃ المدینہ کے طلبہ و اساتذہ کرام سمیت ناظمین نے شرکت کی۔
رکن
شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری نے ”علم و علما کی فضیلت“ پر سنتوں بھرا
بیان کیا اور فارغ التحصیل ہونے والے علمائے کرام کو درسِ نظامی مکمل کرنے پر
مبارکبار دی۔
آخر
میں خلیفہ امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ، رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری
اور سینئر اساتذۂ کرام نے مرکزی جامعۃ
المدینہ اسلام آباد سے درسِ نظامی (عالم کورس) و تخصصات
مکمل کرنے والے 89 علمائے کرام کے سروں پر دستار سجایا اور انہیں
مبارکباد دیتے ہوئے دعاؤں سے نوازا۔