لوگوں کے دلوں میں اہلِ بیتِ اطہار رضوان اللہ علیہم اجمعین کی محبت ڈالنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 6 جولائی 2024ء سے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ”بسلسلہ شانِ صحابہ و اہلبیت“ مدنی مذاکروں کا انعقاد کیا جائے گا جوکہ 11 محرم الحرام 1446ھ تک جاری رہے گا۔

مدنی مذاکروں کا آغاز روزانہ رات تقریباً 09:45 پر تلاوتِ قراٰن و نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے ہوگا جس کے بعد شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے واقعۂ کربلا سمیت مختلف موضوعات کے حوالے سے ہونے والے سوالات کے جوابات ارشاد فرمائیں گے۔

واضح رہے 6 جولائی 2024ء تا 11 محرم الحرام 1446ھ تک ہونے والے مدنی مذاکرے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی سے بذریعہ مدنی چینل دنیا بھر میں Live Telecast کیا جائے گا۔تمام عاشقانِ رسول ان مدنی مذاکروں میں براہِ راست اور بذریعہ مدنی چینل شرکت فرماکر علمِ دین کا خزانہ حاصل کریں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)