قرآن و سنت کی تعلیمات کو عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام آج مؤرخہ 30 مئی 2024ء کو دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جائے گا جن میں مبلغین دعوتِ اسلامی و اراکینِ شوریٰ سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔

ہفتہ وار اجتماعات کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک اور نعتِ رسول مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمسے ہوتا ہےجن کے بعد عاشقانِ رسول کی شرعی، اصلاحی اورمعاشرتی رہنمائی کے لئے سنتوں بھرے بیانات کئے جاتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مدنی مرکز فیضانِ مدینہ 20 بیڈ ہسپتال شکار پور سندھ سے رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری مدنی چینل پر براہِ راست سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔ شکار پور سندھ میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع کی خصوصیت یہ ہے کہ رکن شوریٰ فیضان مدینہ کا افتتاح بھی فرمائیں گے۔

اس کے علاوہ عالمی مدنی مرکز عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں رکنِ شوریٰ حاجی سید ابراہیم عطاری، رضائے مصطفٰے مسجد کورنگی کراچی میں رکنِ شوریٰ حاجی فضیل عطاری، ریلوے گراؤنڈ رائے ونڈ، اقبال ٹاؤن لاہور میں رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری، مدنی مرکز فیضانِ مدینہ العطار ٹاؤن میر پور خاص میں رکنِ شوریٰ مولانا حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی، مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سرگودھا روڈ تلہ گنگ میں رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری، مدنی مرکز فیضانِ مدینہ شیخوپورہ میں رکنِ شوریٰ حاجی منصور عطاری، جامع مسجد سیداں مین بازار گوکی سیالکوٹ میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری اور مدنی مرکز فیضان مدینہ Bristol, England میں رکنِ شوریٰ حاجی خالد عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

تمام عاشقانِ رسول سے اپنے علاقے میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔