فیصل آباد ڈسٹرکٹ کی تحصیل تاندلیانوالہ کے علاقے کیلیا نوالہ میں دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی کوشش سے فیضانِ قرآن مسجد اور مدرسۃ المدینہ کی تعمیرات کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگرانِ ڈویژن مشاورت حاجی سلیم عطاری نے ذمہ داران کا مدنی مشورہ لیا اور مقامی مجلس بنائی نیز شخصیات سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں مسجد اور مدرسۃ المدینہ کے لئے تعمیرات ہونے والی جگہ کا وزٹ کروایا ۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ نگران فیصل آباد محمد نعیم عطاری اور شعبہ ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرہ کے ڈویژن ذمہ دار عبدالرزاق عطاری

سمیت دیگر اسلامی بھائی بھی موجود تھے۔(رپورٹ: محمد عبدالرزاق عطاری شعبہ ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرہ فیصل آباد ڈویژن ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام ضلع جھنگ، چوک 18ہزاری کے قریب ملحقہ آبادی میں  عظیم الشان سنگ بنیاد اجتماع منعقد ہوا جس میں سیاسی وسماجی شخصیا ت سمیت دیگر عاشقابنِ رسول نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق تلاوت و نعت کے بعد نگرانِ فیصل آباد ڈویژن ڈاکٹر حاجی سلیم رضا عطاری نے مساجد ومدارس بنانے اور ان کی آباد کاری کے حوالے سے سنتوں بھرا بیان کیا۔

بعدِ بیان نگرانِ تحصیل مشاورت میاں عابد حسین عطاری نے شرکا سےگفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ مذکورہ مقام پر ہماری آنے والی نسلوں کے لئے دعوتِ اسلامی کے تحت عظیمِ الشان مدنی مرکز فیضانِ مدینہ قائم کیا جائے گا  جہاں طلبہ و طالبات کے لئے الگ الگ جگہوں پر قراٰنِ پاک حفظ و ناظرہ، درسِ نظامی  (عالم کورس)، مڈل، میٹرک، FA اور BA تک کی تعلیم دی جائے گی ۔

وہ مخیر حضرات جو دعوتِ اسلامی کے ساتھ اس کارِ خیر میں اپنا حصہ ملانا چاہتے ہوں اُن سے تعاون کی درخواست ہے ۔ بعدازاں وہاں موجودشخصیات نے دعوتِ اسلامی کے اس کارنامے کو سراہا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


فیصل آباد، مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں گزشتہ روز یوسی ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں فیصل آباد کے یوسی نگرانوں نے براہِ راست جبکہ دیگر شہروں سے یوسی نگران اسلامی بھائیوں نے بذریعہ انٹرنیٹ شرکت کی۔

مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ”مدنی مشورے کون لے؟“ کے موضوع پر بیان کیا جس میں انہوں نے مدنی مشورہ کون لے؟ مدنی مشورے کے موضوعات کیا ہوں؟ اور مدنی مشوروں میں کن باتوں کا خیال رکھا جائے اس پریوسی نگرانوں کو مدنی پھولوں سے نوازا۔

فیصل آبا دکے یوسی میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے 12 دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے نگرانِ پاکستان مشاورت نے نمایاں کارکردگی پر اسلامی بھائیوں کو تحائف دیئے نیز دعا اور ملاقات کا بھی سلسلہ ہوا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

علاقہ غلام محمد آباد  بلاک A (فیصل آباد ) میں محمد شہباز کی رہائش گاہ پر دعوتِ اسلامی کے تحت لائل پور ٹاؤن کے اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں فیصل آباد ڈسٹرکٹ و سٹی نگران، ذیلی نگران اور وارڈ ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔

دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ان میں مزید بہتری لے لئے مدنی پھولوں سے نوازا۔

علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مشاورت نے ذیلی نگران تا وارڈ ذمہ داران تک تقرری کرنے کے متعلق ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی اور دعا کروائی جبکہ اسلامی بھائیوں نے نگرانِ پاکستان مشاورت سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

فیصل آباد کے علاقے احمد آباد گلی نمبر 6  میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے مدینہ ٹاؤن کے اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں فیصل آباد ڈسٹرکٹ نگران، سٹی نگران، وارڈ ذمہ داران اور ذیلی نگران اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمدشاہد عطاری نے 12 دینی کاموں کی کارکردگی کا تقابلی جائزہ لیا اور ان میں مزید بہتری لانےکے حوالے سے مدنی پھولوں سے نوازا۔آخر میں نگرانِ پاکستان مشاورت نے دعا کروائی جبکہ اسلامی بھائیوں نے اُن سے ملاقات بھی کی ۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دینِ اسلام کی تعلیمات کو منظم انداز میں عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی عالمگیر تحریک دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام آج رات 30 نومبر 2023ء بروز جمعرات دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جائے گا جن میں اراکینِ شوریٰ و مبلغین دعوتِ اسلامی سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔ اجتماعات میں بیانات کے ساتھ ساتھ قرآنِ پاک کی تلاوت، نعت خوانی، ذکر و اذکاراور خصوصی طور پر دعا کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج رات مدنی چینل پر ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں قصر رشید میرج ہال لودھراں روڈ جلال پور، پیر والا ضلع ملتان سے رکن شوریٰ قاری سلیم عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

اس علاوہ مدنی مرکز فیضان عمر فاروق مسجد چیئرمین کالونی واہ کینٹ میں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری، فیضان مکہ مدینہ رحمان سٹی فیروز والامیں رکن شوریٰ حاجی منصور عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ سرگودھا روڈ متصل اٹک پمپ تلہ گنگ پنجاب میں رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری، رضائے مصطفٰے مسجد کورنگی کراچی میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری اور مدنی مرکز فیضان مدینہ کولو روڈ حافظ آباد میں رکن شوریٰ مولانا حاجی محمد اسد عطاری مدنی بیان فرمائیں گے۔

تمام عاشقانِ رسول سے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔


مسلمانوں کے ساتھ ہمدردی کرنے اور اُن کے عقائد و اعمال کی اصلاح کرنے والی دینِ اسلام کی عالمگیر تحریک دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام آج مؤرخہ 23 نومبر 2023ء  بروز جمعرات دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جائے گا جن میں اراکین شوریٰ و مبلغین دعوتِ اسلامی سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق آج رات مدنی چینل پر براہِ راست نشر ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں مردان میرج ہال ملتان روڈ علی پور (ضلع مظفر گڑھ) سے رکنِ شوریٰ مولانا حاجی محمد اسد عطاری مدنی سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

اس کے علاوہ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ شاہ جہانگیر روڈ گجرات میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ لطیف آباد حیدر آباد میں رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری، جامع مسجد انوارِ مدینہ سلامت پورہ لاہور میں رکن شوریٰ حاجی منصور عطاری، فیضان اسلام مسجد ڈیفنس کراچی میں رکن شوریٰ حاجی محمد علی عطاری، سبحانی مسجد اورنگی ٹاؤن سیکٹر 15 میں رکنِ شوریٰ حاجی فضیل عطاری اور مدنی مرکز فیضانِ مدینہ محبوب ٹاؤن اوکاڑہ میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد رفیع عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

تمام عاشقان رسول سے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔


19-11-2023 کو فیضان مدینہ فیصل آباد  کے مدنی مذاکره ہال میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے فیصل آباد ڈویژن، نگران ، سٹی نگران ، ٹاؤن نگران اور شعبہ جات ذمہ داران (فیصل آبادسٹی) کا مدنی مشورہ فرمایا ۔

مدنی مشورے میں فیصل آباد ڈویژن نگران ، سٹی نگران ، ٹاؤن نگران اور شعبہ جات ذمہ داران (فیصل آبادسٹی) ذمہ داران اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے پیشگی و عملی جدول ، حاضری رپورٹ جنوری تا اکتوبر (2023) فیصل آبادسٹی شعبہ جات،اور شعبہ جات کی کارکردگی کیفیت کے ساتھ (ممتاز، مناسب، کمزور انفرادی اور اجتماعی کتنے شعبہ جات ممتاز، کتنے بہتر ، کتنے کمزور کیفیت گراف کے ساتھ) اور مدنی قافلے میں سفر کرنے اور دوسروں کو کروانے کے متعلق قیمتی مدنی پھول ارشاد فرمائے اور آخر میں دعا فرمائی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:شعیب شاہ عطاری)


14 نومبر 2023ء کو فیصل آبا دکے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں پاکستان مشاورت اور صوبائی آفس نگران سمیت پاکستان مشاورت آفس کے دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق اس میٹنگ میں خصوصی طور پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین حاجی محمد امین عطاری، حاجی یعفور رضا عطاری، حاجی قاری محمد ایاز عطاری، حاجی وقار المدینہ عطاری، حاجی محمد اسلم عطاری اور دیگر اہم ذمہ داران بھی شریک تھے۔

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں سے 12 دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ذمہ داران کو مدنی پھولوں سے نوازا جن میں بعض درج ذیل ہیں:

٭صوبائی ذمہ دار تقرری کی موجودہ پوزیشن٭ڈیٹا انٹری کی موجودہ پوزیشن٭تقرری مہم کا جائزہ٭تحصیل وائز جاجا کر کس طرح تقرری پوری کی جاسکتی ہے؟٭جامعۃ المدینہ بوائز و مدرسۃ المدینہ بالغان کے اسلامی بھائیوں نیز کورسز اور اعتکاف کئے ہوئے عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کی تنظیمی ذمہ داریاں دینا۔

آخر میں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے دعا کروائی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

16 نومبر 2023ء           کو جم خانہ حافظ آباد میں نیو مارکی میں افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں دعوت اسلامی کی مرکز ی مجلسِ شوریٰ کے رکن عبد الوہاب عطاری نے بیان کیا اور دعائے خیر کروائی۔ اس موقع پر مختلف سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔(رپورٹ: محمد عمر دراز عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دار شعبہ تعلیم حافظ آباد،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کی جانب سے چھانگامانگا میں مدنی قافلہ اجتماع  کا انعقاد ہوا جس میں تحصیل پتوکی، چونیاں اور تحصیل کوٹ رادھا کشن کے عاشقان رسول نے شرکت کی۔

رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے” مدنی قافلے میں سفر کے موضوع پر بیان کیا جس میں شرکاکو مدنی قافلوں میں سفر کرنے کا ذہن دیا

جس پر حاضرین نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔) کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عالم اسلام کی منظم دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام آج مؤرخہ 16 نومبر 2023ء کو بروز جمعرات دنیا بھر میں ہفتہ وار اجتماعات کا انعقاد کیا جائے گا جن میں اراکین شوریٰ و مبلغین دعوتِ اسلامی سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔ اجتماع کا آغاز تلاوتِ قرآن سے کیا جائے گا نیز بیان کے بعد ذکر و اذکار کے ساتھ ساتھ بارگاہ ربُّ العزت میں رقت انگیز دعائیں کی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق آج رات سبحانی مسجد اورنگی ٹاؤن سیکٹر 15 کراچی سے مدنی چینل پر ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

اس کے علاوہ مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد جی الیون میں رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری اور مدنی مرکز فیضان مدینہ کولو روڈ حافظ آباد میں رکن شوریٰ عبد الوہاب عطاری بیان فرمائیں گے۔