صوبہ سندھ کے ضلع بدین میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ”تقسیمِ اسناد اجتماع“ کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

تلاوت و نعت کے بعد مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی فاروق جیلانی عطاری نے بیان کیا جس میں انہوں نے قراٰنِ پاک کے حقوق، قراٰنِ پاک کی تعلیم، حفاظِ کرام کی فضیلت اور دینی علوم کے فوائد کے بارے میں بتایا۔

اس موقع پر الحمد للہ 20 طلبۂ کرام کے حفظِ قراٰن مکمل کرنے اور 80 طلبۂ کرام کے ناظرہ قراٰنِ پاک مکمل کرنے پر اُن کے درمیان تحائف و اسناد تقسیم کی گئیں جبکہ جامعۃالمدینہ بوائز سے درسِ نظامی (عالم کورس) مکمل کرنے والے علمائے کرام کی دستاری بندی بھی کی گئی۔(رپورٹ: منصف احمد عطاری معاون رکن شوری حاجی فاروق جیلانی عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)