ضلع سانگھڑ  کے شہر کھپرو میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ”تقسیمِ اسناد اجتماع“ کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں کی شرکت ہوئی۔

معمول کے مطابق اجتماع کا آغاز تلاوتِ قراٰن سے کیا گیا اور نعت خواں اسلامی بھائیوں نے پیارے آقا مکی مدنی مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی بارگاہ میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔

تلاوت و نعت کے بعد دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی فاروق جیلانی عطاری نے ”قراٰنِ پاک کے حقوق“ کے موضوع پر بیان کیا اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے حاضرین کی ذہن سازی کی۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے عاشقانِ رسول کو ڈیجیٹل دعوتِ اسلامی اور اسلام فور ایور ایپلی کیشنز کا تعارف کرواتے ہوئے دینی ماحول سے منسلک رہنے کی ترغیب دلائی۔اجتماع کے اختتام پر طلبۂ کرام کو سرٹیفکیٹس کے ساتھ ساتھ تحائف دیئے گئے اور اُن کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی۔(رپورٹ: منصف احمد عطاری معاون رکن شوری حاجی فاروق جیلانی عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)