آج ہفتہ وار اجتماع میں براہِ راست مدنی چینل پر نگرانِ شوریٰ حاجی
عمران عطاری بیان فرمائیں گے
لوگوں کو علمِ دین سکھانے اور اُن کی دینی و
اخلاقی رہنمائی کرنے کا ایک بہترین ذریعہ عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی
کے زیرِ اہتمام سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کرنا ہے جوکہ ہر جمعرات کو پاکستان
سمیت دنیا بھر کے مختلف ممالک میں منعقد ہوتے ہیں۔
آج 27 فروری 2025ء کی شب معمول کے مطابق
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام مختلف مقامات پر اسلامی
بھائیوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقادکیا جائے گا ۔
دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
کراچی میں رات تقریباً 8:30 بجے تلاوتِ قراٰنِ پاک سے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع
کا آغاز ہوگا اور نعتِ رسولِ مقبولِ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم پڑھنے کے بعد مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران
مولانا حاجی محمد عمران عطاری سلمہ
الباری کا خصوصی بیان ہوگا جوکہ
مدنی چینل پر براہِ راست نشر کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جی الیون
اسلام آباد میں رکنِ شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری، مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ ملتان انصاری چوک میں رکنِ شوریٰ حاجی منصور عطاری، مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ لالازار کالونی بہلوال میں رکنِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی،
جامع مسجد شاہ ابوالبرکات لوکو رکشاپ، مغلپورہ لاہور میں رکنِ شوریٰ حاجی
یعفور رضاعطاری اور نور محل مارکی وتہ خیل میانوالی میں رکنِ شوریٰ و
نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری بیانات کریں گے۔