ہر سال کی طرح اس سال بھی ماہِ رمضان میں روزانہ
2 مدنی مذاکروں کا سلسلہ ہوگا
رمضانُ المبارک کے آتے ہی دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ہزاروں عاشقانِ
رسول ایک ماہ اور آخری عشرے کا اعتکاف کرتے ہیں جہاں انہیں فرض علوم سمیت دیگر سنتیں و آداب سکھانے کے ساتھ ساتھ مدنی مذاکروں کا سلسلہ
بھی ہوتا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اس ماہ کی مبارک ساعتوں میں
عاشقانِ رسول کو علمِ دین سکھانے اور اُن کی دینی، اخلاقی، شرعی و تنظیمی اعتبار
سے تربیت کرنے کے لئے ہر سال کی طرح اس سال بھی رمضانُ المبارک میں روزانہ 2 مدنی
مذاکروں کا انعقاد کیا جائے گا۔
پہلا مدنی مذاکرہ روزانہ بعد نمازِ عصر تقریباً 05:45 PM تا اذانِ مغرب تک ہوگا جبکہ دوسرا مدنی مذاکرہ بعد نمازِ تراویح
تقریباً 10:15 PM پر شروع ہوگا جن میں شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت،
بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دامت بَرَکَاتُہمُ
العالیہ حاضرین و ناظرین کو مدنی
پھولوں سے نوازیں گے اور اُن کے دینی،
شرعی و تنظیمی مسائل کے حوالے سے رہنمائی کریں گے۔