دوسری صدی کی عظیم شخصیت اور  کراچی کے مشہور و معروف ولی اللہ حضرت سیّد عبد اللہ شاہ غازی رحمۃ اللہ علیہ اللہ عزوجل کے برگزیدہ بندے اور نواسۂ رسول امام حسن مجتبیٰ رضی اللہ عنہ کی اولاد (پَر پوتے) میں سے ہیں جن کے فیضان سے آج بھی بالخصوص کراچی جبکہ بالعموم پاکستان بھر کے عاشقانِ رسول فیضیاب ہو رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آج مورخہ 29 جون 2024ء کو دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ”عرسِ حضرت سیّد عبد اللہ شاہ غازی رحمۃ اللہ علیہکے موقع پر کلفٹن کراچی میں موجود مزار شریف کے احاطے میں عظیم الشان سنتوں بھرا اجتماع منعقد کیا جائے گا۔

نمازِ مغرب کے بعد تلاوتِ کلامِ پاک سے اجتماع کا آغاز کرتے ہوئے نعت خواں اسلامی بھائی امام الانبیاءحضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہ میں نذرانۂ عقیدت پیش کریں گے اور حضرت سیّد عبد اللہ شاہ غازی رحمۃ اللہ علیہ کی شان میں کلام بھی پڑھیں گے۔

تلاوت و نعت کے بعد دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے نیز صلوٰۃ و سلام اور دعا پر اس اجتماعِ پاک کا اختتام ہوگا۔

قرب و جوار کے تمام عاشقانِ اہلِ بیت اس عظیم الشان اجتماع میں شرکت کرکے اپنی آخرت کے لئے ثواب کا خزانہ حاصل کریں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)