مرکزی مجلس
شوریٰ میں ایک نئے رکن کا اضافہ، عبدالمبین عطاری رکنِ شوریٰ (بنگلہ دیش) مقرر
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کی
مرکزی مجلسِ شوریٰ میں ایک اور نئے رکنِ شوریٰ کا اضافہ کردیا گیا۔نگرانِ بنگلہ
دیش عبدالمبین رضا عطاری نئے رکنِ شوریٰ مقرر ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق1 جون 2024ء بروز ہفتے کی شب عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
کراچی میں ہونے والے مدنی مذاکرے کے دوران امیرِ اہلِ سنت، بانیِ دعوتِ اسلامی
حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اعلان کیا کہ نگرانِ بنگلہ دیش عبدالمبین رضا عطاری
کو دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن میں شامل کرلیا گیا ہے۔
امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ
العالیہ اور مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری سمیت دیگر اراکینِ شوریٰ اور
بنگلہ دیش کے اسلامی بھائیوں نے عبدالمبین رضا عطاری کو مبارک باد پیش کی۔
اس وقت عبدالمبین رضا عطاری دعوتِ اسلامی کے تحت
بنگلہ دیش کے نگران کی حیثیت سے 12 دینی کاموں سمیت دعوتِ اسلامی کے فلاحی کاموں
میں مصروفِ عمل ہیں۔