آج رات دنیا بھر کے مختلف مقامات پر ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جائے گا
علمِ دین کی مجالس میں بیٹھنا اور ان کا انعقاد
کرنا صحابۂ کرام علیہم
الرضوان، تابعین، تبع تابعین اور بزرگانِ دین رحمہم اللہ المبین کا معمول تھا نیز قراٰن و حدیث میں علمِ دین کی
مجالس میں بیٹھنے کے حوالے سے بےشمار فضائل بیان کئے گئے ہیں جیساکہ حدیثِ مبارکہ
کا مفہوم ہے: ”علم کی مجالس جنّت کے باغات ہیں“۔(معجم کبیر،ج11،ص78،حدیث:11158)
لوگوں کے لئےعلمِ دین کی مجالس منعقد کرنے والی
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام آج مؤرخہ 6 جون 2024ء بروز جمعرات دنیا بھر میں مختلف مقامات پر ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جائے گا جن کا آغازتلاوتِ قراٰن و نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم سے ہو گا اور عاشقانِ رسول کی دینی، اخلاقی،
شرعی اور معاشرتی تربیت کے لئے سنتوں بھرے بیانات کئے جائیں گے۔
معلومات کے مطابق مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کولو
روڈ، حافظ آباد پنجاب سے رکنِ شوریٰ مولانا حاجی محمد اسد عطاری مدنی مدنی چینل پر براہِ راست سنتوں بھرا بیان
فرمائیں گے ۔