آج رات مدنی چینل پر ہفتہ وار اجتماع میں مفتی
محمدقاسم عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے
قرآن
و سنت کی تعلیمات کو دنیا بھر میں عام کرنے والے عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام آج مؤرخہ 27 جون 2024ء کو بروز جمعرات بعد نماز مغرب ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا
جائے گا جن میں اراکینِ شوریٰ و مبلغین دعوتِ اسلامی سنتوں بھرے بیانات فرمائیں
گے۔تلاوت و نعت سے شروع ہونے والے اجتماع میں اصلاحِ نفس، اصلاح معاشرہ اور دینی
معلومات کے موضوعات پر بیانات کئے جاتے ہیں جس کے بعد ذکر و اذکار، رقت انگیز دعا
اور صلوۃ و سلام کا سلسلہ ہوتا ہے۔
تفصیلات
کے مطابق آج رات رضائے مصطفٰے مسجد کورنگی نمبر4 کراچی سے مدنی چینل پر براہِ راست
ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں شیخ الحدیث والتفسیر مفتی محمد قاسم عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی خصوصی بیان فرمائیں گے۔
اس کے
علاوہ بہزاد لکھنوی مسجد کراچی میں رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری،
مرکزی جامع مسجد ہجویری اسکیم ہربنس پورہ لاہور رکن شوریٰ حاجی منصور عطاری،
مدنی مرکز فیضان مدینہ شیخوپورہ میں رکن شوریٰ عبد الوہاب عطاری، جامع مسجد
فیضان جیلان کلفٹن کراچی میں رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری اور مدنی مرکز
فیضان مدینہ اولڈہم (Oldham) انگلینڈمیں
رکن شوریٰ حاجی خالد عطاری بیان فرمائیں گے۔
تمام
عاشقانِ رسول سے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔