ٹریننگ سیشن کے نکات

لیکچرار: ڈاکٹر افتخار احمد خان (مصنف کتاب ”اصولِ تحقیق” صفحات:207)

(اسسٹنٹ پروفیسر، شعبہ علوم اسلامیہ و عربی، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد)

شرکا: ریسرچ اسکالرز المدینۃ العلمیۃ کراچی

27مئی 2024

از: محمد عمر فیاض عطاری مدنی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

٭ 01. تحقیق کیا ہے؟

لغوی معنی:

حق کو ثابت کرنا اورحقائق کو اسی طرح منظر عام پر لانا جیسے وہ ہوں

اصطلاح میں :

منظم انداز میں کسی چیز کی حقیقت تک رسائی کے عمل کو تحقیق کہتے ہیں۔

تحقیق اور بحث الگ الگ چیزیں ہیں۔ بحث ایک نئے موضوع پر ریسرچ کو کہتے ہیں اور اسکا نتیجہ نکالتے ہیں۔ جبکہ مخطوط پر جو کام ہو اسے ریسرچ کہتے ہیں، تحقیق کہتے ہیں۔

٭02. مقصد تحقیق:

٭اللہ کی پہچان اس کا بنیادی مقصد ہے۔

٭حقائق کو دلیل کے ساتھ پہچاننا

٭ 03. محقق کی خصوصیات و محاسن

٭علوم و فنون میں رسوخ

صرف علوم و فنون کا جاننا ہی کافی نہیں، رسوخ اور مہارت ضروری ہے۔

٭کام کرنے سے پہلے اس کام کے اصول و ضوابط پڑھیں اور اس کے مطابق کام کریں

٭تحقیق میں دلچسپی ہو، تدقیق اور شوق کے ساتھ تحقیق کرے

٭طول الفکر یعنی گہرائی سے سوچنے والا ہو، اس میں شدتِ صبر ہو، صبر کرنے والا ہو، مسائل آزمائشیں آتی ہیں۔ ریسرچر کو محنت کرنی ہوتی ہے اور لگے رہنا ہوتا ہے۔ جیسے کڑاہی کرنے والا پھول کی ایک ایک موتی کو پروتا ہے۔

٭غرور و تکبر سے پاک ہو، عاجزی کرنے والا ہو

٭ 04. ایتھکس آف ریسرچ (اصول تحقیق):

٭الامانۃ العلمیہ: علمی دیانت کا مظاہرہ کرنا، سرقہ بازی سے اجتناب کرنا

٭تحقیق کے طریقوں و اصولوں سے آگہی ہے

٭محقق اخلاقی جرأت و ہمت کا پاسدار اور پابند ہو

٭غیر مدلل آراء سے اجتناب کرے

٭اندازِ بیان صاف اور واضح ہونا چاہیے

٭تحقیق میں غیر جانبداری اور انصاف پسندی سے کام لے

٭ 05. تحقیق کے مراحل:

٭انتخابِ موضوع (انتخاب الموضوع للبحث)

٭سب سے اہم ہے ریسرچ کے لیے موضوع کا عنوان کا انتخاب کرنا، سلیکشن آف ٹاپک آف ریسرچ

عنوان اس سائن بورڈ کی طرح ہے کہ جو آپ کی توجہ کھینچ لیتا ہے اور سفر پر چلنے والے کی رہنمائی کرتا ہے۔ اسی طرح آپ کا موضوع ہے۔ جو قاری کو رہنمائی دیتا ہے۔

٭ ٹائٹل لمبا نہ ہو

٭ اس میں گرامر کی، الفاظ کی، جملے کی غلطی بالکل نہ ہو

٭ نام ایسا ہو جو بالکل واضح ہو اور قاری کو سمجھ آجائے۔ (مثال: جھنگ روڈ کے سائن پورڈ سے ”روڈ“ کا لفظ ہٹادیں تو جھنگ جانے والا تو راستے میں اتر جائے گا اور سمجھے گا یہی جھنگ ہے حالانکہ وہ جھنگ کی طرف جانے والا روڈ ہے، جھنگ نہیں ہے) اسی طرح موضوع بھی ایسا واضح لکھا ہو کہ قاری کو سمجھنے میں غلطی نہ ہو

انتخاب موضوع کی شرائط:

٭ موضوع لیٹسٹ، اچھوتا، نیا ہونا چاہیے

٭ دلچسپی والا موضوع ہی سلیکٹ کریں اور خود کریں تاکہ آپ کو معلوم ہو کہ آپ کو اس ٹاپک پر کتنی مہارت ہے اور کر بھی سکتے ہیں کہ نہیں۔

٭ 06. خاکہ سازی کرنا

٭خاکہ جتنا جامع اور ٹاپک کا احاطہ کررہا ہوگا اتنی تحقیق جامع ہوگی

٭ خاکہ سازی کے حصے:

ٹائٹل پیج

مقدمہ، دیباچہ

مقدمے میں موضوع کا تعارف، موضوع کے انتخاب کا سبب، مفروضہ لکھیں

٭ 07. تخریج (حوالہ بندی) کے اصول:

دنیا میں انٹرنیشنل طور پر یہ ریفرنسنگ اسٹائل چل رہے ہیں:

٭ نمبر 01: MLA یعنی ماڈرن لینگویج ایسوسی ایشن

٭ نمبر 02: APA امریکن سائیکالوجیکل ایسوسی ایشن

٭ نمبر 03: CMS شکاگو مینول اسٹائل

٭ نمبر 04: HRS ہارورڈ ریفرینسنگ اسٹائل (اس کو ڈیٹ اینڈ آرتھر اسٹائل بھی کہتے ہیں)

٭ نمبر 05: TS ترابین اسٹائل (اس کو ڈاکیومینٹری نوٹ اور ہیومن اسٹائل بھی کہتے ہیں)

٭ نمبر 06: MSS مسلم اسکالرز اسٹائل (یہ اسٹائل لیکچرار صاحب کا اضافہ کردہ ہے)

اس میں سب سے پہلے کتاب کا نام لکھیں، پھر رائٹر کا نام لکھیں، مکتبہ کا نام، سن طباعت، جلد ، صفحہ نمبر لکھیں

پہلی دفعہ پورا لکھیں پھر بعد میں کتاب، جلد،صفحہ نمبر

تحقیق کے بعد سب سے پہلا کام ہے انڈیکسنگ یعنی فہرست

اب سب سے آخر میں لکھیں "مقدمہ"

یہ لکھیں کہ دنیابھر میں یہ کام اس سے پہلے بھی ہوچکا ہے تو آپ نے کیا خاص لکھا ہے اس میں، آپ کی کتاب کوئی کیوں پڑھے؟ وہ خصوصیات لکھیں۔

نشست میں حضرت علامہ عبدالحکیم شرف قادری صاحب رحمة اللہ علیہ کے بیٹے پروفیسر ممتاز سدیدی الأزہری صاحب بھی موجود تھے۔