عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
پچھلے دنوں زیارت معصوم ایبٹ آباد میں 7 دن پر مشتمل فیضانِ نماز کورس کا انعقاد
کیا گیا جس میں گوشت فروش تاجران اور قصاب برادری سمیت دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے
والے افراد نے شرکت کی۔
معلومات کے مطابق کورس کے دوران شرکا اسلامی
بھائیوں کو نماز سمیت دیگر فرض علوم کے بارے میں بتایا گیا جبکہ انہوں نے دعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ بھی لیا۔
اسی طرح جنوبی ڈسڑکٹ گوشت فروش کے ذمہ دار غلام یاسین عطاری نے مختلف
مواقع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی مختلف امور پر
تربیت و رہنمائی کی۔
اس موقع پر نائب صدرسلاٹر ہاؤس، مویشی منڈی کے
عاشقانِ رسول اور منٹن و بیف دکانداران سمیت دیگر اسلامی بھائی موجود تھے۔ (رپورٹ: عبدالرؤف عطاری مدنی، شعبہ
رابطہ برائےتاجران گوشت فروش ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)