نارتھ کراچی میں پانچویں دورۃ الحدیث کا افتتاح ،
نگرانِ شوریٰ نے افتتاحی تقریب میں بیان فرمایا
دعوت
اسلامی دن بدن ترقی کی طرف گامزن ہے ۔ یہ تحریک نہ صرف تبلیغ دین بلکہ دین اسلام
کی تعلیمات کو بھی عام کرنے کی بھر پور کوشش کررہی ہےجس کے لئے مختلف شعبہ جات
قائم ہیں۔ ان شعبہ جات میں سے ایک شعبہ جامعۃ المدینہ بھی ہے جس میں اسٹوڈنٹس کو
مختلف سہولیات کے ساتھ درسِ نظامی (عالم کورس) کروایا جاتا
ہے۔
آٹھ
سالہ اس کورس کا اختتام اپنی آخری (Last)کلاس
دورۃ الحدیث شریف پر ہوتا ہے جس میں علما و مفتیان کرام کے زیرِ تدریس اسٹوڈنٹس صِحاح
ستّہ سے احادیث نبوی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم
پڑھ کر مستفیض ہوتے ہیں۔2024ء کے آغاز تک عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ سمیت شہر
کراچی میں 04 دورۃ الحدیث شریف قائم تھے۔
شعبہ
جامعۃ المدینہ بوائز کی ٹیم کی بھر پورکوشش
اور طلبہ کو علم دین سیکھنے میں آسانی فراہم کرنے کے لئے جامعۃ المدینہ فیضان احمد
رضا نارتھ کراچی میں پانچویں دورۃ الحدیث شریف کا آغاز کردیا گیا ہے۔
اس
سلسلے میں 04 مئی 2024ء کو جامعۃ المدینہ
فیضان احمد رضا نارتھ کراچی میں عظیم الشان افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس
میں مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی ، مفتی محمد سجاد عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ
العالی ، مفتی محمد
حسان عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی ،اساتذۂ کرام، جامعۃ المدینہ کے
طلبائے کرام، متعلقہ ذمہ داران اور مختلف شعبہ سے وابستہ افراد و شخصیات شریک
ہوئیں۔
تقریب
کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم
سے ہوا۔ نگران شوریٰ نے سنتوں بھرا بیان کیا اور طلباء کو حرام اور حلال کے بارے
میں معلومات فراہم کیں۔نگران شوریٰ نے شرکا کو رواں سال دورۃ الحدیث میں زیرِ
تعلیم طلبہ و طالبات کی تعداد بیان کی اور جامعۃ المدینہ کے مختلف درجات کے بارے میں بتایا۔افتتاحی تقریب میں شیخ طریقت
امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ کا آڈیو پیغام سنایا جس میں آپ دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے مبارک باد
پیش کی اور دعاؤں سے نوازا۔ صلوۃ و سلام
پر اجتماع کا اختتام ہوا۔
تقریب
کے بعد نگران شوریٰ نے دورۃ الحدیث شریف میں قائم کمپیوٹر لیب کا وزٹ کیا اور شجر
کاری کرتے ہوئے پودے بھی لگائے۔